پاکستان
فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے
حج کی ادائیگی کے حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے۔
وزارت حج و عمرہ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اس سال حج ادائیگی کے لیےحج ویزا یا باضابطہ اقامہ ویزا ضروری ہوگا۔
وزارت کا کہنا ہے کہ حج کے قواعد اورانتظامات کا اعلان وزارت حج و عمرہ کے تحت ہوگا۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، جبکہ کی ایف آئی اے کی طرف سے اسپیشل پراسیکوٹرز عمیر مجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
دنیا
اسرائیلی جارحیت: لبنان میں دو ماہ کے دوران 200 سے زائد بچے ہلاک، یونیسف
اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں، یونیسف
اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں، یونیسف
اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ (یونیسیف) کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی کے آغاز کے بعد سے تقریباً 2 ماہ کے اندر 200 سے زائد بچے شہید ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنظیم کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان میں دو ماہ سے بھی کم عرصے میں 200 سے زائد بچوں کی ہلاکت کے باوجود ایک پریشان کن رجحان ابھر رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ ان اموات کے ساتھ ان لوگوں کی طرف سے لاتعلقی کا برتاؤ کیا جا رہا ہے جو اس تشدد کو روکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں سے لبنان میں روزانہ 3 سے زیادہ بچے شہید ہو رہے ہیں۔
جبکہ دوسری طرف لبنان کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جنگ کے تناظر میں 8 اکتوبر 2023ء کو حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان بمباری کے تبادلے کے آغاز کے بعد سے لبنان میں کم از کم 3,516 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔
غزہ میں وزارت صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک کم از کم 43 ہزار 922 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔
ٹیکنالوجی
سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ خلا میں روانہ ،لانچنگ کےموقع پر ایلون اور ٹرمپ بھی موجود
اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں
سپیس ایکس کا طاقتور ترین راکٹ ٹیکساس سے خلا میں روانہ ہو گیا، لانچنگ کےموقع پر ایلون مسک اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے۔ اس سے قبل سٹار شپ کی 5 آزمائشی پروازیں ہو چکی ہیں، 5 ویں پرواز میں راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا تھا۔
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک کی کمپنی "سپیس ایکس" نے سٹار شپ نامی اس راکٹ میں تکنیکی خرابیوں کو دور کیا جو گزشتہ لانچنگ میں سامنے آئیں تھی، جس کی وجہ سے سٹار شپ 5 اپنی آزمائشی پرواز کے چند منٹوں بعد ہی خلیج میکسیکو میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ سپیس ایکس نے سٹار شپ 5 کی تباہی کے بعد اس کے ڈیزائن میں مختلف تبدیلیاں بھی کیں، اور تکنیکی خرابیوں کو دور کیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ اب تک بنایا گیا سب سے بڑا اور طاقتور ترین راکٹ ہے جس کی آج چھٹی پرواز تھی۔سپیس ایکس کا 400 فٹ لمبا سٹار شپ میگا راکٹ جنوبی ٹیکساس میں کمپنی کے سٹاربیس سائٹ پر مدار میں لانچ ماؤنٹ سے مقامی وقت کے مطابق شام 5:00 بجے روانہ ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی راکٹ کی پرواز کا مشاہدہ کیا، امریکا کے نو منتخب صدر نے رواں ماہ کے اوائل میں ایلون مسک اور وویک راما سوامی کو ایک نئے "ڈپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشینسی" (ڈوگے) کی سربراہی کے لیے منتخب کیا تھا۔
ٹرمپ نے کہا کہ یہ جوڑا مشاورتی حیثیت میں کام کرے گا اور ڈوگے سرکاری محکمہ نہیں ہوگا۔
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
تفریح 2 دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
کھیل ایک دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
اسرائیلی وزیراعظم کی غزہ سے ایک مغوی کو لانے کے بدلے 50 لاکھ ڈالر کی پیشکش
-
دنیا 8 گھنٹے پہلے
برطانیہ میں شدید برفباری سے معمولات زندگی مفلوج ، اسکول بند جبکہ ٹرینیں بھی تاخیر
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
کھیل 7 گھنٹے پہلے
بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی25 کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان