تفریح
تیسری بیوی دانیہ شاہ کے الزامات پر عامر لیاقت نے خاموشی توڑ دی
کراچی: ٹی وی میزبان اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے الزامات کے جواب میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے دانیہ شاہ کے الزامات کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیا ہے۔
گزشتہ روز عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے انکشاف کیاتھا کہ اس نے عامر لیاقت سے طلاق لینے کے لیے عدالت سے رجوع کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی طلاق لینے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عامر لیاقت نہ صرف نشہ کرتا ہے بلکہ نشے میں دھت ہوکر مجھ پر تشدد بھی کرتا ہے۔ عامر لیاقت عیاش آدمی ہے لہذا عدالت عامر لیاقت سے تنسیخ نکاح کی ڈگری جاری کرے۔
عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے الزامات کے جواب میں سوشل میڈیا پر ایک طویل پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے دانیہ شاہ کی جانب سے ان کے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے میں عامر لیاقت حسین اپنے دفاع میں قانونی طور پر عدالت کا نوٹس ملنے کے بعد جواب ضرور داخل کروں گا۔
عامر لیاقت نے کہا میں شراب پیتا ہوں نہ آئس کا نشہ کرتا ہوں۔ چار ماہ کی شادی میں کمرے میں بند ہونے کے الزامات کے باوجود ٹک ٹاک پر پابندی سے ویڈیوز شاید ملائکہ (معاذاللہ) آکر ڈال جاتے تھے۔ بھوکا رکھنے والا روزانہ ان کی پسند کا کھانا باہر سے منگواکر کھلاتا تھا۔ جس انسان نے زندگی بھر عورت کی عزت و احترام کا درس دیا ہو وہ تشدد کرے گا؟
عامر لیاقت نےاپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ ان کی تیسری بیوی نے ان سے اپنی اصل عمر چھپائی اور جعلی شناختی کارڈ دکھایا۔ انہوں نے کہا میں آج عوام کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں 4 ماہ سے ان بھیانک سچائیوں کا بوجھ کیسے اٹھاتا رہا اور پھر اسپتال کے دروازے تک پہنچ گیا۔ 15 برس کی عمر کے انکشاف کا بوجھ۔
عامر لیاقت نے بتایا کہ ان کی بیوی بہانےبہانے سے ان سے پیسے لیتی رہی۔ شادی کے چار ماہ میں چونکہ ان کے (دانیہ کے) گھر میں کمانے والا کوئی نہ تھا میں معاشی حالات کی مجبوری کے باوجود ان کی والدہ کو ماہانہ 2 لاکھ روپے بھجواتا رہا جب کہ ایک لاکھ دانیہ کو جیب خرچ دیتا رہا۔ دانیہ نے اپنی بہن اور بہنوئی کے خرچے کی مد میں 5 لاکھ روپے، 8 لاکھ سود اتارنے کی مد میں اور اپنے ذاتی اخراجات جس میں کرائے کی گاڑی بھی شامل تھی نقد 15 لاکھ روپے لے گئیں۔ جب کہ آتے ہوئے مجھ سے ہیرے کی انگوٹھی اور سیٹ کی فرمائش کی میں نے کہا صرف 10 لاکھ روپے ہیں تو انہوں نے 9 لاکھ روپے کی انگوٹھی خریدی۔
عامر لیاقت نے بتایا کہ دانیہ شاہ ان سے بہانے بہانے سے پیسے منگواتی رہیں کبھی بہن کے نومولود بچے کی حالت بگڑ گئی پیسے؟ ابو اسپتال میں ایڈ مٹ ہوگئے پیسے؟ بہن کے گھر میں تنگی ہے پیسے؟
عامر لیاقت نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ میں اپنا میڈیکل کراتا ہوں کہ کب شراب پی؟ اور یہ (دانیہ شاہ) اپنا ٹیسٹ کرائیں تاکہ ان کی عمر معلوم ہوسکے۔ عامر لیاقت نے کہا ’’آج میں اس لڑکی کے لڑکی ہونے پر شرمندہ ہوں کہ شرم کے باعث بہت کچھ چھپانا پڑ رہا ہے‘‘۔
واضح رہے کہ عامر لیاقت نے رواں سال 10 فروری کو سوشل میڈیا پر اعلان کیا تھا کہ انہوں نے 18 سالہ ٹک ٹاکر سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرلی ہے۔ عامر لیاقت نے یہ اعلان ان کی دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور کی جانب سے خلع کی تصدیق کیے جانے کے دوسرے روز کیا تھا۔
علاقائی
سندھ :ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا
سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے داخلوں کے سلسلے میں دوبارہ ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ اتوار 8 دسمبر کو ہو گا۔
ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ آئی بی اے سکھر کے تحت لیا جائے، اس حوالے سے آئی بی اے سکھر نے ٹیسٹ کے لیے اپنی تمام تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
ٹیسٹ میں نقل کی روک تھام کے امتحانی مراکز میں سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس حوالے سے امیدواروں کیلئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ایڈمٹ کارڈ کے ساتھ ساتھ، شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈومیسائل، تصویر والی مارکس شیٹ میں سے ایک دستاویز لازمی اپنے پاس رکھنا ہو گی۔
رش اور بدمزگی سے بچنے کے لیے کراچی میں مختلف مقامات پر 3 امتحانی مراکز قائم ہوں گے جبکہ حیدر آباد، میر پور خاص، نواب شاہ، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سندھ حکومت نے آئی بی اے سکھر کو 38ہزار 609 امیدواروں کے لیے 6 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 232.140 ملین روپے فراہم کر دیے ہیں۔
تفریح
اے آر رحمان کی طلاق کے بعد ان کی گٹارسٹ کا بھی اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان
کولکتہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ موہنی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں اور وہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40سے زائد شو میں پرفار م کر چکی ہیں
اے آر رحمان کی علیحدگی کے بعد ان کی گٹارسٹ نے بھی اپنے شوہر سے طلاق کا اعلان کر دیا۔
معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان اور سائرہ کی علیحدگی کے کچھ گھنٹے بعد ہی اے آر رحمان کے گروپ کی گٹارسٹ موہنی ڈے نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا۔
موہنی ڈے اور ان کے شوہر مارک کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھاری دل کے ساتھ، مارک اور میں یہ اعلان کرتے ہیں کہ ہم نے علیحدگی اختیار کر لی ہے، یہ ہمارا باہمی فیصلہ ہے، ہم اب بھی اچھے دوست رہیں گے۔
کولکتہ سے تعلق رکھنے والی 29 سالہ موہنی ایک مشہور گٹارسٹ ہیں اور وہ موسیقار اے آر رحمان کے ساتھ دنیا بھر میں 40سے زائد شو میں پرفار م کر چکی ہیں۔
گٹارسٹ موہنی کی طلاق اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی علیحدگی کے کچھ دیر بھی ہی سامنے آئی ہے، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے طرح طرح کے تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں کچھ تو اس کو اے آر رحمان کے ساتھ جوڑ رہے ہیں جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ معاملہ کچھ تو گڑ بڑ ہے ۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ ٹوکیس میں ضمانت منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل بیرسٹرسلمان صفدر، جبکہ کی ایف آئی اے کی طرف سے اسپیشل پراسیکوٹرز عمیر مجید ملک اور ذوالفقارعباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی 10،10لاکھ روپے کے دو مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔
-
کھیل ایک دن پہلے
پی سی بی نے شاہد اسلم کو کرکٹ ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
بنگلا دیش مفرور سابق وزیراعظم کی حوالگی کے لیے بھارت سے مطالبہ کرے گا، ڈاکٹر محمد یونس
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہو گی،بھارت اپنے تحفظات سے آگاہ کرے، محسن نقوی
-
پاکستان ایک دن پہلے
حکومت حج سستا کرنے میں متحرک ، حجاج کے لیےکرائے کی مد میں 50 ڈالر کی کمی
-
کھیل ایک دن پہلے
انڈیا پاکستان میں ہونے والے بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سےدستبردار
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ
-
تفریح 2 دن پہلے
گوونداکی انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران طبیعت ناساز
-
علاقائی 6 گھنٹے پہلے
بلوچستان :حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز اور پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا حکم