لا ہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 مئی سے شروع ہونے والی پاکستان بمقابلہ سری لنکا ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے مابین ٹی ٹونٹی اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تمام میچز ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی، ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شامل تین میچز 24، 26 اور 28 مئی کو آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، تین اور پانچ جون کو کھیلےجائیں گے۔
آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال اور عمران جاوید اس سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کے لیے علی نقوی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے جاوید ملک کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔
امپائرز اور میچ آفیشلز:
24 مئی پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ: آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز) ، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر) علی نقوی (میچ ریفری)
26 مئی دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ: فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز) ، آصف یعقوب (ریزرو امپائر) ، علی نقوی (میچ ریفری)
28 مئی تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ: آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز) ، عمران جاوید (ریزرو امپائر) ، علی نقوی (میچ ریفری)
یکم جون پہلا ون ڈےانٹرنیشنل میچ: آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
3 جون دوسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ: فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز) ، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر) ، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
5 جون تیسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ: آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز) ، فیصل آفریدی (ریزرو امپائر) ، محمد جاوید ملک (میچ ریفری)
Match officials for Pakistan-Sri Lanka women series announced
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) May 11, 2022
Read details here ➡️ https://t.co/DlTYufNGXR#PAKWvSLW

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago







