جی این این سوشل

پاکستان

ملک کیخلاف سب سے بڑی سازش عمران خان کی شکل میں ہوئی : مریم نواز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کی  نائب صدر ر مریم نواز کا کہنا ہے کہ ملک کے خلاف سب سے بڑی سازش عمران خان کی شکل میں ہوئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک کیخلاف سب سے بڑی سازش  عمران خان کی شکل میں ہوئی : مریم نواز
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں  کہا کہ جتنی بڑی سازش عمران خان کی  شکل میں پاکستان کے ساتھ ہوئی صورت ہوئی  اس کے عوام کے خلاف ہوئی ، اتنا تو کوئی پاکستان کے ساتھ نہیں کرسکتا تھا ، آج ڈاکٹر اسرار اور شہید حکیم سعید کی بات یاد آرہی ہے کہ عمران کو ملک کو خراب کرنے کے لیے تیار کیا جارہا ہے، مجھے وہ بات آج سمجھ آئی۔  جس انسان کے پاس چار سال میں اپنی کارکردگی پر بات کرنے کے لیے چار سیکنڈ نہ ہوں تو اسے سازش اور مراسلے کی ضرورت پڑتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، اگر ثبوت ہوتا تو دس مہینے بڑا عرصہ ہوتاہے لیکن کبھی نیب کو کورونا ہوتا ہے تو کبھی وکیل بدلتے ہیں، آج بھی ان کے وکیل نہیں آئے، نیب کے پاس کوئی سراغ نہیں، اگر نیب کے پاس ثبوت نہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو مجھے سزا دیں، اگر ثبوت نہیں توعدلیہ سے درخواست ہے کہ نیب کی اس زیادتی کا نوٹس لیں، کسی کو اجازت نہیں دوں گی کہ اس طرح مریم بنام اسٹیٹ کی آوازیں لگیں، ثبوت دینے کی بات آئے تو نیب پتلی گلی سے نکل جائے۔

مریم نواز  کا اپنی جماعت سے متعلق کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم سے نون لیگ متحد ہے ،  ن بھی ش ہے اور ش بھی ن ہے، ن اور ش ایک ساتھ ہیں ، چھچھڑوں کے خواب کبھی پورے نہیں ہونگے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان کو آئینی طریقے سے گھر بھیجا ، عمران خان کا سیاسی مستقبل ختم ہے ، پاکستان کو عمران خان کی نحوست سے آزاد کیا ۔ عمران خان کو جب تک ادارے سپورٹ کر رہے تھے تب تک وہ سراج الدولہ تھے لیکن جیسے اقتدار جاتا نظر آگیا تو آج کوئی میر صادق تو کوئی میر جعفر بن گیا، آئینی رول سے صرف ایک شخص کو تکلیف ہے جو بغیر سہارے 10 سیٹیں نہیں جیت سکتا۔

مریم نوازنے  انتخابات سے متعلق کہا کہ  انتخابات ہونے ہیں کیونکہ یہ واحد حل ہے، مخلوط حکومت اکیلے فیصلہ نہیں کرسکتی، عوام نواز کو دو تہائی اکثریت دے تاکہ ملک کی تقدیر بدلے۔ 

مریم نواز نے پاک افواج کی بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاکستان کے استحکام کے لیے افواج پاکستان کو دیکھتی ہے،افواج پاکستان کے سربراہ کی ریپوٹیشن بے عیب ہونی چاہیے، جس پر کوئی داغ نہ ہو وہ افواج پاکستان کا سربراہ بنے تاکہ افواج پاکستان کو لوگ سلیوٹ کریں۔   اگر پاکستان کی افواج نے فیصلہ کیا ہے  کہ وہ خود کو سیاست سے دور رکھیں گے تو اس کی تعریف کی جانی چاہیے۔

 

جرم

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،3 دہشت  گرد ہلاک

 ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسزنے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آرکی جانب جاری بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا ٹھکانہ بھی تباہ کر دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے قبضے سے برامد ہونے والے ہتھیار اور گولہ بارود قبضے میں لے لیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں سرغنہ سہیل عرف عزماتو اور دہشت گرد سرغنہ حاجی گل عرف زرقاوی شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد علاقے میں کئی تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، مقامی آبادی نے سیکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کا خیر مقدم کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں اکثر لاشیں ناقابل شناخت ہو چکی ہیں ، رپورٹ جاری

فلسطینی شہری دفاع کے ایک اور رکن محمد مغیر نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی دس لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جب کہ دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوبیں لگی ہوئی تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اکثر لاشیں ناقابل شناخت ہو چکی ہیں ، رپورٹ جاری

فلسطینی شہری دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کانشانہ بننے والے غزہ کے دو ہسپتالوں سے ملبے والی چار سو کے قریب لاشوں میں سے اکثر ناقابل شناخت ہو چکی ہیں، ان لاشوں میں بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں اور کم از کم 20 لاشیں ایسے افراد کی ہیں جن کو بظاہر زندہ دفن کیا گیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے خلاف اس اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو اسرائیلی فوج کے ان جرائم کا جائزہ لینے کے لئے غزہ آنے دیا جائے۔خان یونس کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ یامین ابو سلیمان نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے برآمد ہونے والی 392 لاشوں میں سے صرف 65 کی شناخت رشتہ داروں نے کی ہے جبکہ باقی زیادہ تر لاشیں گلنے سڑنے یا مسخ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ متاثرین کواجتماعی قبروں میں دفن کرنے سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے لوگوں کے خلاف اس جارحیت کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو اسرائیلی فوج کے ان جرائم کا جائزہ لینے کے غزہ آنے دیا جائے۔

فلسطینی شہری دفاع کے ایک اور رکن محمد مغیر نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی دس لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جب کہ دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوبیں لگی ہوئی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں زندہ دفن کیا گیا ہے۔ہمیں ان لوگوں کی تقریباً 20 لاشوں کے لیے فرانزک معائنے کی ضرورت ہے جنہیں ہمارے خیال میں زندہ دفن کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ملیریا کی روک تھام کیلئے اقدامات اعادہ

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت آصف علی زرداری   کا ملیریا کی روک تھام کیلئے  اقدامات   اعادہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری نے ملیریا کی روک تھام کے لئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ملیریا کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات نافذ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد ملیریا کے ہر مشتبہ کیس کی جانچ پڑتال ، تصدیق اور علاج کو معیاری بنانا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  نے اس بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کرنے پر بھی زور دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll