عدم اعتماد سے قبل دھمکی دی گئی کہ فوری انتخابات مانیں ورنہ مارشل لاء آئے گا : بلاول بھٹو
اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک پیش ہونے سے سے ایک رات قبل مجھے حکومتی وزیر کی جانب سے دھمکی پہنچائی گئی کہ فورا انتخابات مانیں یا پھر مارشل لاء آئے گا۔


تفصیلا ت کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خان صاحب یا اپنی مرضی کے انتخابات چاہتے ہیں یا تیسری قوت کو مداخلت کرانا چاہتے ہیں ، تحریک عدم اعتماد سے ایک رات قبل مجھے فوری انتخابات ورنہ مارشل لا کی دھمکی دی گئی ۔ ادارے غیر جمہوری اقدام کرنے سے گریز کی پالیسی پر قائم رہے ، اگر جمہوریت کی ترقی چاہتے ہیں تو ہمیں ان واقعات کی تحقیقات کرکے متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ میری پارٹی بالکل واضح ہے، پہلے انتخابی اصلاحات پھر انتخابات۔ پہلا ٹارگٹ گزشتہ انتخابات کے انتخابی قوانین کو تبدیل کرنا ہے ، آرٹی ایس جیسی ای وی ایم جیسے اقدامات واپس کرنا ہوں گے ، ہم انتخابی اصلاحات سوسائٹی کی مدد سے کرنا چاہتے ہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ کرونا اور غذائی اجناس کی کمی بہت بڑا طوفان لیکر آرہا ہے، ایسی صورتحال میں سابق وزیر اعظم کو آئین شکنی پر کیسے آزاد چھوڑا جاسکتا ہے، اس ایوان کو پارلیمانی کمیشن بناکر فوری کام شروع کرنا چاہئے۔
ان کاکہنا تھا کہ چار سال چور چور کا شور مچانے والا خود چور نکلا، کوئی کارکردگی کا پوچھے تو اداروں پر حملہ کرتا ہے ۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے اس کی چوری پر مہر تصدیق ثبت کیا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالات ہمارے اندازے سے بھی زیادہ خراب تھے،سابق وزیراعظم نے بھاگتے بھاگتے آئین توڑا، عمران خان کی مالی حالت 4 سال میں کیسے بہتر ہوئی ؟ کوئی عمران خان سے پوچھے انہوں نے 4 سال پاکستان کیساتھ کیا کھیل کھیلا ، عمران خان ملک میں ریاست مخالف بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں، عمران خان ملکی اداروں پر حملہ آور ہیں جو ناقابل برداشت ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ سیاست اور معاشرے میں پیدا ہونے والی تقسیم سے نمٹنے کے لیے بنیادی ضابطہ اخلاق کی ضرورت ہے جس پر اگر آئندہ انتخابات سے پہلے اتفاق نہیں ہوا تو اگلا الیکشن خونی ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بنیادی ضابطہ اخلاق ہونا چاہیے جس کے تحت سیاسی جماعتیں، میڈیا، عدالتیں، اسٹیبلشمنٹ اور دیگر ادارے آئین کے تحت کام کر سکیں۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی آبادی کو تبدیل کر رہا ہے، مقبوضہ میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی اقدامات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں.
انہوں نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کے بعد غیر کشمیریوں کی آبادکاری شروع کی ، بھارتی حکومت نئی حد بندیوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کی آواز کو دبانا چاہتی ہے، جموں کی نشستوں میں چھ کا اضافہ کیا گیا ہے جب کہ مقبوضہ کشمیر میں صرف ایک نشست بڑھائی گئی ۔ بھارت کے خود ساختہ کمیشن کو مسترد کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو کاکہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ بلا کر سخت احتجاج کیا گیا ، مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہےعالمی برادری کے سامنے یہ معاملہ بار بار اٹھاتے رہیں گے۔

ویٹرنری یونیورسٹی کاسولہواں کانووکیشن:1,750 طلبہ کو ڈگر یا ں اورپوزیشن ہولڈرز63 طلبہ کو میڈلز د یئے گئے
- 18 گھنٹے قبل

بھارت کے جارحانہ آبی اقدامات سے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں،وزیر خارجہ
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کا بھارت کی جانب سے دریائے چناب کے بہاؤ میں غیر معمولی تبدیلی پرشدید تحفظات کا اظہار
- ایک دن قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- ایک دن قبل
پاکستان میں ہونے والی بیرونی سرمایہ کاری میں 25 فیصد کمی،اسٹیٹ بینک رپورٹ
- 20 گھنٹے قبل

خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
- 9 منٹ قبل

توہینِ مذہب کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منظور
- ایک گھنٹہ قبل

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کےشدید جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد،مسلم، ہندو، سکھ اور مسیحی رہنماؤں کی شرکت
- 20 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور
- 26 منٹ قبل

پاکستان پہلگام حملے میں ملوث نہیں تھا، بھارت نے حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، اقوام متحدہ
- ایک گھنٹہ قبل










