جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

وزیر اعظم کا کراچی دھماکے پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نےکراچی کے علاقے صدر میں ہونے والےدھماکے پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کا کراچی دھماکے پر افسوس کا اظہار
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم شہباز نے کراچی کے علاقے صدر میں دھماکے سے ایک شخص کے جاں بحق اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

جاری بیان میں وزیر اعظم نے جاں بحق ہونے والے شخص کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔

وزیر اعظم شہباز نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر عوام اور امن دشمن عناصر کا قلع قمع کریں گے، انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ہدایت بھی کی ہے کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

واجح رہے کہ کراچی صدر میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ دھماکے سے کوسٹ گارڈ کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا کیونکہ جیسے ہی کوسٹ گارڈ کی گاڑی گزری تو دھماکہ ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موٹرسائیکل میں دھماکہ خیزمواد نصب کیا گیا تھا موٹرسائیکل کو دھماکے کے مقام پر کھڑا کیا گیا تھا، دھماکہ ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

دنیا

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار افسوس

یورپی یونین ایران کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے، ایرانی وزیر خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کا یورپی یونین کی جانب سےغیر قانونی پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر اظہار  افسوس

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے یورپی یونین کی جانب سے اسرائیل کے حملے کے پیش نظر اپنے "دفاع کے حق" کو استعمال کرنے کے لیے ایران پر مزید "غیر قانونی" پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس پر رد عمل دیتے ہوئے امیر عبداللہیان نے ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں کہا کہ یورپی یونین سے مطالبہ کیا کہ اس کے ملک کے بجائے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرے۔

یورپی یونین کے وزرائے خارجہ نے گذشتہ ہفتے لکسمبرگ میں ملاقات کے دوران تہران کے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کے تناظر میں اس کے خلاف پابندیوں کو بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔

گذشتہ جمعے کو وسطی ایران کے شہر اصفہان میں دھماکے ہوئے تھے اور ایرانی فوج کے کمانڈر انچیف عبدالرحیم موسوی نے کہا تھا کہ وہ فضائی دفاع کی وجہ سے متعدد "اڑنے والی اشیاء" کو تباہ کرنے کے نتیجے میں ہوئے جبکہ سرکاری ٹیلی ویژن نے ایک ویڈیو کلپ شائع کیا جس میں کہا گیا ہے کہ اصفہان میں فضائی دفاع کو فعال کیا گیا تھا۔

یہ تازہ ترین پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب ایران نے اسرائیل پر سینکڑوں ڈرونز اور میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جب کہ پاسداران انقلاب کے ایک سینیر کمانڈر کی ہلاکت کے بعد ایران نے رد عمل دیا۔

یورپی یونین کے رکن ممالک نے ایرانی میزائل اور ڈرون بنانے والوں کے خلاف پابندیوں کا دائرہ بڑھانے کے لیے ایک سیاسی سمجھوتہ کیا ہے۔ یہ بات یورپی یونین کی خارجہ اور سکیورٹی پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے لکسمبرگ میں یورپی یونین کونسل کے اجلاس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

بوریل نے پیر کو کہا کہ "ہم ایرانی ڈرون اور میزائل بنانے والے اداروں اور روس کو ممکنہ میزائل سپلائی کے خلاف پابندیوں کے نظام کو وسعت دینے کے لیے ایک سیاسی معاہدے پر پہنچ گئے ہیں۔

 بوریل نے مزید کہا کہ "نظام ایک ہی ہے۔ میزائل بنانے والوں کے خلاف پابندیاں عاید کی جائیں گی۔ روس اس کے پراسکیوں اور ایران کی پراسکیوں پر پابندیوں کا دائرہ بڑھایا جائےگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

محمد رضوان انجری کے باعث پاک نیوزی لینڈ سیریز سےباہر، حسیب اللہ سکواڈ میں شامل

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا میچ 25 اپریل کو ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محمد رضوان انجری کے باعث پاک نیوزی لینڈ سیریز سےباہر، حسیب اللہ سکواڈ میں شامل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر نائب کپتان اور بیٹنگ لائن کے اہم ستون محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران زخمی ہو کر سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ ریزریو کھلاڑی حسیب اللہ کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئیں۔ آج پہلا ٹریننگ سیشن ہو گا۔ 25 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں آمنے سامنے ہوں گی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی 5 میچز کی سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ 

یاد رہے کہ قومی کرکٹر محمد رضوان نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی 20 میچ میں انجری کا شکار ہوگٸے تھے، میڈیکل ٹیم نے احتیاطی تدابیر کے طور پر محمد رضوان کو میچ سے بھی باہر نکال دیا۔ محمد رضوان باقی میچ کا حصہ نہیں بن سکے۔

نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی جگہ عثمان خان نے وکٹ کیپنگ کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا، ابراہیم رئیسی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور ایران علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں، ایرانی صدر

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان گہرے تاریخی،تہذیبی،مذہبی اور ثقافتی مراسم ہیں اور دونوں ممالک علم و ہنر کے جدید مراکز اور علوم و فنون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کی فیکلٹی اور طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے صدر نے کہا کہ قوموں کی برادری میں نمایاں مقام حاصل کرنے کے لئے علم اور ہنر،سائنس اور ٹیکنالوجی پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری یونیورسٹیاں علم و تحقیق کے مراکز ہیں اور تعلیم کے شعبے میں مربوط حکمت عملی سے بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شاعر مشرق علامہ اقبال کے کلام کو ایران میں خصوصی پذیرائی حاصل ہے۔ ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ملکوں کا رشتہ وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو گا۔

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ فلسطین کے حوالے سے پاکستان اور ایران کا موقف ایک ہے، مسئلہ فلسطین کا حل خطے میں امن و استحکام کیلئے ضروری ہے، مسئلہ فلسطین کا حل صرف مسلم امہ کا نہیں بلکہ پوری دنیا کیلئے اہم ہے، غزہ میں اب تک ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کیا جا چکا ہے۔

پاکستان اور ایران کے درمیان توانائی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔انہوں نے پاکستان میں اپنے دورے کے دوران مہمان نوازی اور تواضع کو بھی سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll