گوجرانوالہ : حافظ آباد روڈ پر کوٹ لدھا کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 12 زخمی ہوئے ہیں ۔


جی این این کے مطابق افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب سرگودھا سے گوجرانوالہ جا نیوالی دو مسافر ویگنیں سڑک پر کھڑے ڈمپر سے ٹکرا گئیں ۔
ڈرائیور ڈمپر بیچ سڑک روک کر سو گیا تھا جس کے نتیجے میں دوسری سمت سے آنیوالی مسافر بسیں ڈمپر سے جالگیں ۔ حادثے میں 12 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 زخمی ہوئے ہیں ۔ جاں بحق افراد میں 6خواتین اور ایک بچہ شامل ہے ۔
ڈمپر ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور گاڑیوں میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے ۔
ریسکیو کے مطابق جاں بحق 12 افراد میں سے بیشتر کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے اور ان کا تعلق تعلق محلہ گرجاکھ سے ہے ۔
جاں بحق افراد سرگودھا میں دربار پر حاضری کے بعد واپس آرہے تھے کہ خوفناک حادثے کا شکار ہوگئے ۔
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 8 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 7 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 4 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 7 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 8 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 7 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 7 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 5 گھنٹے قبل