لاہور : کراچی آنے والی رحمان بابا ایکسپریس حیدرآباد بولاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔

پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو حیدرآباد بولاری ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جہاں رحمان بابا ایکسپریس کی تین بوگیاں اورانجن پٹری سے اتر گئے ۔ حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت روک دی گئی ہے۔
ریلوے انتظامیہ کے مطابق حادثے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیموں کو طلب کرلیا ، فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے اور حادثے کی وجہ بھی فوری طور پر سامنے نہیں آسکی ہے۔
ڈی سی او ریلوے کراچی اسحاق بلوچ نے اس حوالے سے کہا کہ حادثے میں تمام مسافر محفوط رہے ، امدادی ٹرین جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہےجبکہ تمام مسافروں کو ریسکیوٹرین سے منزل مقصود پر پہنچایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی تیزی رفتاری کے باعث پیش آیا، کراچی سے کوٹری تک ٹریک خستہ حال ہو چکا ہے، ڈرائیور نے ہدایات کے باوجود رفتار زیادہ رکھی جس کی وجہ سے ٹرین بے قابو ہوئی ۔
خیال رہے کہ سابقہ وزیر ریلوے نے ٹریک تبدیل کرنے کے لیے 31 ارب کی گرانٹ وفاقی حکومت سے طلب کی تھی ، تاہم حکومت نے ایم ایل ون کو جواز بنا کر انکار کر دیا تھا۔
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 28 منٹ قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 44 منٹ قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- ایک گھنٹہ قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 2 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- ایک گھنٹہ قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک گھنٹہ قبل








