Advertisement
پاکستان

‏لاہورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، محکمہ موسمیات

گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر May 15th 2022, 3:19 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
‏لاہورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، محکمہ موسمیات

 ‏لاہورمیں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، لاہور میں صبح کے وقت ہی درجہ حرارت  35سینٹی گریڈ سے تجاوز کر گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج   دن میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 46سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے  جبکہ  کم سے کم درجہ حرارت30سینٹی گریڈ تک جانے کی امید ہے ، شہر لاہور میں  16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرم ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔

گرمی کی شدت کے باعث محکمہ موسمیات نے  عوام سے غیر ضروری طور پر گھروں سے نکلنے سے نہ نکلنے کی اپیل کر دی  اور ہدایت کی کہ گھر سے نکلتے وقت سر کو گیلے کپڑے سے ڈھانپ لیں  ۔

دوسری جانب  بلوچستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہنےکی پیش گوئی بھی کی گئی ہے ۔ سبی میں   زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت49سینٹی گریڈ ریکارڈ  کیا گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق آج کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، قلات میں  31 ، گوادر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ 

Advertisement