جی این این سوشل

پاکستان

آرٹیکل 63 اے کی تشریح : سماعت مکمل، فیصلہ آج سنایا جائیگا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کرکے فیصلہ محفوظ کرلیا گیا جسے آج شام سنایا جائے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرٹیکل 63 اے کی تشریح : سماعت مکمل،  فیصلہ آج سنایا جائیگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی ۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ  نے سماعت کی ۔  سپریم کورٹ نے منحرف اراکین اسمبلی سے متعلق  صدارتی ریفرنس پر سماعت مکمل کرلی ۔

 چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ صدارتی ریفرنس پر اپنی رائے ساڑھے 5 بجے سنائیں گے۔

خبرمیں تفصیل شامل کی جارہی ہے۔۔۔ 

دنیا

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بیس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برازیل:جی20 سربراہی اجلاس میں غزہ و لبنان میں جنگ بندی کا مطالبہ

دنیا کی ٹاپ بییس معاشی طاقتوں کے گروپ جی 20 کا سربراہی  اجلاس برازیل کے شہر رئیو میں جاری ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اجلاس میں جاپان کے وزیراعظم اِشیبا شِگیرُو، امریکی صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جنپنگ سمیت تمام رکن ممالک کے نمائندے شریک ہیں، اجلاس میں عالمی  رہنماؤں نے دنیا بھر میں بھوک اور غربت سے نمٹنے اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہونے والے نقصان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اقدامات کے ساتھ آگے بڑھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سربراہی اجلاس  میں پہلے روز کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں غزہ اور لبنان میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا اور   اس بات  پر زور دیا گیا کہ امریکا غزہ اور لبنان میں جنگ بندی میں معاونت کرے تاکہ یرغمالیوں کی رہائی اور بے گھر افراد کی گھروں کی واپسی ممکن ہوسکے۔

 اجلاس کے پہلے روز رہنماؤں نے روس اور یوکرین جنگ کے جلد از جلد خاتمے کی خواہش کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ  برازیل میں ہونے والے جی 20  اجلاس میں روس کے صدر ولادیمیر پوٹن شریک نہیں ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی

شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حزب اللہ کے شمالی اسرائیل پر راکٹ حملے، ایک خاتون ہلاک متعدد زخمی

حزب اللہ نے جوابی حملہ کرتے ہوئے اسرائیل کے شمالی علاقوں میں 100 سے زائد راکٹ فائر کیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی اسرائیل میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں ایک خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوگئے جبکہ دارالحکومت تل ابیب میں بھی لبنان سے حملے ہوئے جس میں 4 افراد کو زخمی ہوئے۔

حزب اللہ کے حملوں کے بعد اسرائیلی دارالحکومت میں سائرن بج اٹھے، دوسری طرف حزب اللہ نے وسطی اسرائیل پر میزائل سے حملہ کیا، حملے میں 5اسرائیلی زخمی ہوگئے۔

 جبکہ دوسری جانب اسرائیلی فضائیہ  نے وسطی بیروت میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں  4 افراد شہید جبکہ  18 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ پروگرام اور پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے چیف منسٹر ڈائیلیسز پروگرام کارڈکی منظوری دیتے ہوئے ڈائیلیسز کے مریض کے علاج کے لیے فنڈز 10 لاکھ تک بڑھا دیے، گردے کے مرض میں مبتلا ہر مریض کیلئے ساڑھے 8 لاکھ ڈائیلیسز اور ڈیڑھ لاکھ ٹیسٹ کیلئے مختص کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ نے ڈائیلیسز مریضوں کے لیے مفت ادویات، ٹیسٹ یقینی بنانے اور پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو ڈائیلیسز سینٹر میں ایس او پیز عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس میں پنجاب میں مزید ڈائیلیسز یونٹ قائم کرنے پربھی اصولی اتفاق کیا گیا اور مریم نواز نے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو صوبے بھر میں ڈائیلیسز سینٹرز کی کڑی مانیٹرنگ کا حکم دیا۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ فنڈز نہ ہونے کے عذر پر ڈائیلیسز رکنا افسوسناک ہے، یہ جاری رہنا چاہیے۔

اس کے علاوہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائیلیسر یونٹ سے مریضوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعے پر برہمی کا اظہار کیا اور 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب کر لی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll