اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے۔


تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف چین کی کمپنی سائنوویک کے ایک وفد سے باتیں کررہے تھے جس نے آج اسلام آباد میں کمپنی کے جنرل منیجر(Qiang Gao) شیانگ کاؤ کی سربراہی میں ان سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیرِ صحت عبدالقادر پٹیل اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
چین اور پاکستان کے درمیان مثالی دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سائنو ویک کی جانب سے کی گئی سرمایہ کاری کی پیشکش کا خیرمقدم کرتی ہے اور اس حوالے سے تمام ممکنہ تعاون فراہم کرے گی۔
چینی گروپ نے پاکستان میں امراض کی تشخیص ،بچائو اور علاج کیلئے سرمایہ کاری کے ذریعے مشترکہ پروگرام شروع کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔
وزیراعظم کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگانے کی مہم کے دوران پاکستان کو سائنو ویک کی طرف سے فراہم کی گئی ویکسین سے متعلق بھی آگاہ کیاگیا۔
اس موقع پر شہبا ز شریف نے کہا کہ پاکستان کورونا وائرس کے دوران چین کے تعاون کی انتہائی قدر کرتا ہے، ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ حکومت کی اولین ترجیح میں شامل ہے ۔
وزیراعظم نے وزیر صحت کو ہدایت کی کہ اس حوالے سے فوری طور پر ایک ٹاسک فورس تشکیل دی جائے تاکہ سائنو ویک اس منصوبے پر جلد کام شروع کرسکے۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 6 گھنٹے قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 گھنٹے قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 5 گھنٹے قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 8 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل










