گوجرانوالہ:وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج لاہور بار نے عمران خان کا ساتھ دینے وعدہ اورحقیقی مارچ میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

گوجرانوالہ جلسے سے خطاب میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جلسہ گاہ بھر چکا ہے اور اتنی ہی تعداد جلسہ گاہ سے باہر ہے، تحریک پاکستان کے بعد ایک نیا سیاسی طوفان ابھرتا نظر آ رہا ہے، روک سکتے ہو تو روک لو اب یہ طوفان رکنے والا ہے نہ تھمنے والا ہے،سیاسی تبدیلی سے پہلے ایک سیاسی ہوا بنتی ہے، آج گوجرانوالہ کے لوگوں نے وہ سیاسی ہوا بنا دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج ایشیا کی سب سے بڑی بار لاہور بار نے عمران خان کا استقابل کیا، لاہور بار نے نہ صرف عمران خان کا ساتھ دینے وعدہ کیا ہے بلکہ حقیقی مارچ میں شمولیت کا اعلان بھی کر دیا ہے، شہباز شریف تیاری کرلو عمران خان کا قافلہ آ رہا ہے۔
شاپ محمود قریشی نے کہا کہ گرمی کی شدت کے باوجود گوجرانوالہ پیغام دینے آیا ہے، اس ملک کو بچانا ہے تو ایک دیانتدار اور غیور لیڈر کی ضرورت ہے، عمران خان کی صورت میں وہ لیڈر نظر آگیا ہے، 11 جماعتیں ایک طرف اور بیرونی و اندورنی قوتیں ایک طرف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اب سے پہلے سنا کرتے تھے کہ گوجرانوالہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کا گڑھ ہے، آج گوجرانوالہ کے غیور عوام نے ن لیگ کا صفایا کر دیا ہے۔

تھیلیسیمیا کے مریضوں کا جدید طریقہ علاج، پاکستانی نژاد برطانوی ڈاکٹر نے نئی تاریخ رقم کردی
- 4 گھنٹے قبل

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان
- 3 گھنٹے قبل

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار
- ایک گھنٹہ قبل

سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع کی اردو ٹویٹ
- 3 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
- 36 منٹ قبل

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیلی فوج کی سفاکیت نہ تھم سکی، تازہ حملوں میں غزہ کے 98 فلسطینی شہید
- 5 گھنٹے قبل

مغوی اسسٹنٹ کمشنر حنیف نورزئی بازیاب، وزیر اعلیٰ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کوئٹہ منتقل
- 6 گھنٹے قبل

سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب،کئی دیہاتوں میں پانی داخل
- 6 گھنٹے قبل

یو اے ای میں رہنے والے پاکستانیوں کے لیے خوشخبری،مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
- 6 گھنٹے قبل

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی
- 2 گھنٹے قبل