وزارت عظمیٰ جوتے کی نوک پر، بڑی بات یہ ہے کہ میرے رب نے میری قوم کو جگا دیا: عمران خان
گوجرانوالہ:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزارت عظمیٰ کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، بڑی بات یہ ہے کہ میرے رب نے میری قوم کو جگا دیا ہے۔

گوجرانوالہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا گوجرانوالہ کے لوگو، 21 سال میں نے کرکٹ کھیلی لیکن کبھی کرکٹ گراؤنڈ میں بھی اتنے لوگ نہیں دیکھے، اس شاندار استقبال کا دل سے شکریہ اداکرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سارے ڈاکو ایک طرف کھڑے ہوگئے ہیں اور میری قوم دوسری طرف، اسی کو انقلاب کہتے جب ہم ایک قوم بن کے ملک دشمنوں کا مقابلہ کرتے ہیں، ان شاء اللہ ہم ان کو بری طرح شکست دیں گے، گوجرانوالہ کے لوگو، میں آپ کو پاکستان کی حقیقی آزادی کی جنگ لڑنے اسلام آباد بلا رہا ہوں، ایک امریکی سازش کے تحت پاکستان کے بڑے ڈاکوؤں کو اکٹھا کرکے انہوں نے پاکستان کی عوام کی منتخب حکومت کو گرایا، آپ کو اسلام آباد بلا رہا ہوں کیونکہ ایک تو امریکہ کی سازش کو ناکام کرنا ہے دوسرا ان ڈاکوؤں کو جو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ان کے خلاف ساری قوم نے میرے ساتھ نکلنا ہے، ہم ان سازشیوں کو بتائیں گے کہ ہم ایک زندہ اور آزاد قوم ییں۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ تاریخ میں جب بھی کسی وزیراعظم کو ہٹایا جاتا تھا تو مٹھائیاں بانٹی جاتی تھیں، یہ کسی نے نہیں سوچا تھا کہ سازش کے ذریعے جب مجھے ہٹایا جائے گا تو قوم سڑکوں پہ نکل آئے گی، جب ہماری حکومت ہٹائی گئی ملک کی دولت میں اضافہ ہورہا تھا، برآمدات تاریخ میں سب سے زیادہ ہمارے دور میں بڑھیں، پچھلے سال 9 ماہ میں 26 فیصد ایکسپورٹ بڑھی، پاکستان کی انڈسٹری بڑھی، ایوب دور کے بعد سب سے زیادہ صنعت میں اضافہ ہوا۔ پاکستان کی تاریخ میں ہم نے سب سے زیادہ ٹیکس اکٹھا کیا،ملک میں پیٹرول کی قیمت کم کی، اپنے لوگوں پہ بوجھ کم کیا جب دنیا بھر میں ریکارڈ مہنگائی تھی ہم نے ٹیکس اکٹھا کر کے عوام پہ خرچ کیا۔ ہم نے شوگر ملز سے کسانوں کو وقت پر پیسہ دلایا کسانوں نے زمین پہ لگایا جس کی وجہ سے کسانوں کی آمدنی بڑھی گندم، چاول، آلو، مکئی سب فصلوں کی ریکارڈ پیداوار ہوئی کسانوں میں خوشحالی آئی۔
انہوں نے کہا کہ ن لیگ والو، تمہیں ہر وقت کچھ لوگ بچاتے رہے ہیں، لیکن ہر ڈاکو کا وقت آتا ہے اور تمہارا وقت آگیا ہے، شہبازشریف جب فوجی بوٹ دیکھتا ہے تو اتنے پالش کرتا ہے کہ ان میں سے اس کو اپنی شکل نظر آنے لگ جاتی ہے،میں خوش ہوں کہ سب نے مل کر مجھے گرایا،زارت عظمیٰ کو اپنے جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں، بڑی بات یہ ہے کہ میرے رب نے میری قوم کو جگا دیا۔
عمران خان نے کہا کہ میں نے ہمیشہ آپ سے وعدہ کیا کہ نہ کبھی کسی کے سامںے جھکا نہ آپ کو کبھی جھکنے دوں گا، وزارت عظمیٰ اس کے آگے کچھ نہیں اس کواپنےجوتےکی نوک پہ رکھتا ہوں اس سے بڑا کیا کرم جب اللّٰہ قوم کو جگا دے اس کو ایک کردے جب ہم ایک قوم بن جائیں گے ہمارے لیے کوئی مشکل نہیں ہم قرضے واپس کردیں جس طرح سیلاب اور زلزلے میں ایک قوم بن کے اس قوم نے اپنی مدد کی، پاکستان کا مطلب لا الہ الااللہ، اللّٰہ کے سوا کوئی خدا نہیں، ہم کسی کے سامنے نہیں جھکتے، ہم امریکہ کے سامنے نہیں جھکتے ہم حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے امتی ہیں کسی کے سامنے نہیں جھکتے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان شاء اللہ ہم اسی مہینے حقیقی آزادی کی جنگ جیت کے نیا پاکستان بنائیں گے، ابھی اسلام آباد کی تیاری کرلو ٹکٹ اسلام آباد مارچ کی کارکردگی دیکھ کے دوں گا،حمزہ کی اچکن اتر رہی ہے اب پولیس نہیں روکےگی بلکہ وہ اپنے گھر والےآپ کےساتھ بھیجیں گے سارے محکموں کےلوگ اپنےگھر والوں کو بھیجیں گےاور ہماری پاک فوج کی فیملیز بھی آئیں گی۔

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- a day ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

