چیف جسٹس نے حکومت کی جانب سے آزادانہ تحقیقات میں مداخلت پر از خود نوٹس لے لیا
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے آزادانہ انویسٹیگیشن میں حکومتی مداخلت پر سو موٹو ایکشن لے لیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق تفتیشی اداروں کی آزادانہ تحقیقات میں حکومت کی مسلسل مداخلت پر سپریم کورٹ نے سوموٹو نوٹس لے لیا ہے جس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 19 مئی کو 1 بجے سماعت کرے گا۔
سپریم کورٹ کے نوٹس کے مطابق افسروں کے تبادلوں اور تحقیقات میں مداخلت سے نظام انصاف میں خلل پڑ سکتا ہے، حکومتی مداخلت سے شواہد ضائع ہونے اور پراسیکیوشن پر اثر انداز ہونے کا خدشہ ہے۔
کہا گیا ہے کہ اہم افسران کی ٹرانسفر، پوسٹنگ نظام انصاف میں مداخلت اور احتساب قوانین میں تبدیلی نظام انصاف کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔
اس حوالے سے رپنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام کو ایک اور بہت بڑی فتح مبارک ہو، سپریم کورٹ آف پاکستان نے آزادانہ انویسٹیگیشن میں حکومتی مداخلت کا نوٹس لیا ہے۔
پاکستان کے عوام کو ایک اور بہت بڑی فتح مبارک ہو، سپریم کورٹ نے آزادانہ انویسٹیگیشن میں حکومتی مداخلت کا نوٹس لیا ہے، چیف جسٹس کا یہ اقدام قانون کی عملداری اور رول آف لاء کے ضمن میں ایک بہت بڑا قدم ہے،امید ہے FIA اور نیب جیسے اداروں میں مقدمات کو تباہ کرنے کا کام اب نہیں ہو سکے گا https://t.co/wEBVlAydWc
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) May 18, 2022
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان کا یہ اقدام قانون کی عملداری اور رول آف لاء کے ضمن میں ایک بہت بڑا قدم ہے،ایف آئی اے اور نیب جیسے اداروں میں مقدمات کو تباہ کرنے کا کام اب نہیں ہو سکے گا۔

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 4 گھنٹے قبل

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- 3 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے اسلام آباد ،آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہریوں کیلئے صحت کارڈ پروگرام کا اجرا کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

صدر اور وزیر اعظم کی شبِ معراج کے مقدس موقع پر امتِ مسلمہ کو مبارکباد
- 16 منٹ قبل

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟
- 6 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 5 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 4 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 4 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 6 گھنٹے قبل







