راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جی ایچ کیو میں تقسیم اعزازات تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو قومیں اپنے شہداکو بھول جاتی ہیں، وہ مٹ جاتی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق جنرل ہیڈکوارٹر ہیڈکوارٹرز میں شہدا کی فیملیز اور غازیوں میں اعزازات تقسیم کرنے کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقریب سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہیدوں اور ان کی فیملیز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر شہدوں کو سلام پیش کرتا ہوں، آج پھر مادر وطن پر قربان بہادر جوانوں کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ یہ پاکستان جو آج محفوظ ہے، جہاں ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں، یہ انہی آفیسرز، جے سی اوز اور جوانوں کے خون کی قُربانی کے ذریعے ممکن ہوا ہے، رہتی دنیا تک شہدا کا نام چمکتا رہے گا، شہید نے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی اپنانام کمالیا، شہید کے خون کا قطرہ گرنے سے پہلے ہی اس کی بخشش ہوجاتی ہے، شہید اپنے ورثا کے لیے بھی جنت کے راستے کھول دیتا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہدا کے ورثا کو یقین دلاتا ہوں ان شااللہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے، دنیا کہتی ہے یہ واحد فوج ہے جس نے دہشت گردی کا خاتمہ کیا ہے، دنیا پوچھتی ہے دہشت گردی کو کیسے ختم کیا جبکہ باقی ملک فیل ہوگئے، ہمارے اصل ہیروز شہدا اور غازی ہیں، جو قومیں اپنے شہدا کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں۔

پی سی بی کاپاکستان آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اوقات کار تبدیل کرنے کا فیصلہ، مگر کیوں؟
- ایک گھنٹہ قبل

الیکشن کمیشن نے وفاقی و صوبائی وزرا سمیت 159 اراکین کی رکنیت معطل کر دی،مگر کیوں؟
- 4 گھنٹے قبل

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیئے
- 4 گھنٹے قبل

گلوکارسانول عیسی خیلوی نے اپنے والد عطاء اللہ کیساتھ 70 کی دہائی کا مشہور گیت بے وفا ریلیز کردیا
- 2 گھنٹے قبل
کسی نے میری جعلی آواز بناکر کسی سے پیسے مانگے، اسپیکر ایاز صادق کا انکشاف
- 4 گھنٹے قبل

پی ٹی اے کا بڑا کریک ڈاؤن،غیر قانونی ڈیجیٹل مواد پر 14 لاکھ لنکس بلاک
- 4 گھنٹے قبل

محمود خان اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مقرر،اسپیکر نے حتمی منظوری دیدی
- 5 گھنٹے قبل

قوم نے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے لازوال قربانیاں دی ہیں، اس ناسور کا ہر قیمت ہر سر کچلیں گے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم 2 فروری کو شروع ہوگی
- 3 گھنٹے قبل

کاروباری ہفتے کے آخری روزملک میں سونے کی قیمت کیا رہی؟
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی
- 4 گھنٹے قبل

وینزویلین رہنماماریا مچاڈو کی ٹرمپ سے ملاقات، نوبل انعام امریکی صدر کے حوالے کر دیا
- 3 گھنٹے قبل









