ہوم سیریز کا شیڈول سامنے آنے پر نیوزی لینڈ کے ایونٹ کا حتمی فیصلہ ہو گا


نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے گذشتہ سال پاکستان کا اچانک دورہ ختم کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو معاوضہ ادا کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پی سی بی نے معاوضے کی رقم کا اعلان نہیں کیا تاہم پی سی بی اب نیوزی لینڈ کے اگلے سال دورہ پاکستان سے بھاری منافع کمائے گا۔ پی سی بی نے کیوی بورڈ سے یہ رقم مالی نقصان کا معاوضہ، سیکیورٹی، ہوٹل کی بکنگ اور مارکیٹنگ براڈ کاسٹ کی مد میں وصول کی۔
واضح رہے کہ دونوں بورڈز کے درمیان تعلقات بھی معمول پر آگئے ہیں جبکہ پی سی بی نے آسٹریلیا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل اکتوبر میں کرائسٹ چرچ میں سہہ فریقی سیریز میں شرکت کا دعوت نامہ قبول کر لیا ہے۔
پی سی بی انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز کا شیڈول ایڈجسٹ کرنے میں مصروف ہے جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ انگلینڈ کے خلاف 7 ہوم ٹی ٹونٹی میچز کے شیڈول کو حتمی شکل دینے کے لیے بھی کوشاں ہے۔
ذرائع کے مطابق ہوم سیریز کا شیڈول سامنے آنے پر نیوزی لینڈ کے ایونٹ کا حتمی فیصلہ ہو گا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ میں ہونے والے سہہ ملکی ٹورنامنٹ میں قومی ٹیم بھیجنے کے لیے کوشاں ہے۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سہہ ملکی سیریز کے لیے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے ساتھ رابطے میں ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 3 ملکی سیریز کی پیشکش آئی سی سی میٹنگ کے دوران اپریل میں کی تھی۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے 17 ستمبر 2021 کو راولپنڈی میں پہلے ایک روزہ میچ کے آغاز سے قبل عین وقت پر سیکیورٹی خدشات کا بہانہ بناتے ہوئے واپسی وطن روانگی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد دونوں بورڈز کے درمیان روابط کشیدہ ہوگئے تھے۔
تاہم اب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال کے آخر میں 3 ایک روزہ اور 2 ٹیسٹ میچز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔
علی ظفر کا نیا البم ’روشنی‘ ریلیز ہوتے ہی انٹرنیٹ پر چھا گیا، چند دنوں میں لاکھوں ویوز حاصل کر لیے
- 2 گھنٹے قبل

یکم جنوری سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے اسلام آباد میں داخلے پر پابندی
- 2 گھنٹے قبل

اسرائیل کا صومالی لینڈ کوالگ ملک تسلیم کرنا عالمی امن کیلئے خطرہ، اعلان مسترد کرتے ہیں،او آئی سی
- ایک گھنٹہ قبل

پی آئی اے کا نوٹس، جدہ ائیر پورٹ پر ہاتھ پائی کرنے والی ائیر ہوسٹس معطل
- 38 منٹ قبل

سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 21 گھنٹے قبل

سابق وزیرِ خزانہ اور گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں
- ایک دن قبل

معرکہ حق میں بھارت کےمزید جہاز گراسکتے تھے لیکن ہم نےرحم کیا، پھر جنگ مسلط کی تو ہم تیار ہیں، صدرمملکت
- 19 گھنٹے قبل

بانی ایم کیو ایم ڈرامے باز آدمی ہے، الطاف حسین نے عمران فاروق کو مروایا، مصطفیٰ کمال کا انکشاف
- 2 گھنٹے قبل

مغربی ہواؤں کا سلسلہ کل سےداخل ہونے کا امکان، ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
- 30 منٹ قبل

معروف بھارتی اخبار ’’ دی ہندو‘‘ نے 2025 کوبھارت کی عالمی سطح پر ناکامیوں کا سال قرار دیدیا
- ایک دن قبل

سیکیورٹی فورسز کی پنجگور میں کامیاب کارروائی ، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

2 سیکنڈ میں 700 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جدید چینی ٹرین نے ریکارڈ بنادیا
- 2 گھنٹے قبل











.jpg&w=3840&q=75)
