Advertisement

اظہر علی کی کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری 

انگلینڈ: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور بلے باز  اظہر علی نے رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں ڈبل سنچری اسکور کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مئی 21 2022، 5:36 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
اظہر علی کی کاؤنٹی کرکٹ میں پہلی ڈبل سنچری 

تفصیلات کے مطابق رواں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں کرکٹر  اظہر علی نے  اپنی  شاندار پرفارمنس کی بدولت  ڈبل سنچری بنانے والے دوسرے پاکستانی بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ۔ 

 

اظہر علی نے وورسسٹرشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے لیسسٹرشائر کے خلاف 328 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی ۔ ان کی یہ کاؤنٹی کرکٹ کیرئیر میں پہلی ڈبل سنچری ہے ، اس دوران انہوں نے 18 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

 

اس سے قبل شان مسعود ڈربی شائر کی نمائندگی کرتے ڈبل سنچری بناچکے ہیں۔

 

Advertisement