لانگ مارچ کو اسلام آباد آنے دینا ہے یا نہیں اتحادی فیصلہ کریں گے:راناثناءاللہ
اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے زیر اہتمام لانگ مارچ اسلام آباد داخل ہونے دینا ہے یا نہیں اس بات کا فیصلہ اتحادی کریں گے۔


بہاولپور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ لانگ مارچ کے اسلام آباد میں داخلے فیصلہ اتحادی کریں گے،اگر لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ ہوا تو انہیں گھروں سے بھی نہیں نکلنے دیں گے، افراتفری کی کوشش کی گئی تو گرفتاریاں ہوں گی،قانون اپنا راستہ بنائے گا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ لانگ مارچ کی کال پر اتحادی رہنماؤں نے فیصلہ کرنا ہے،روکنے کا فیصلہ کیا گیا تو ان کو گرفتار کریں گے، سائبر ایکٹ موجود ہے لیکن مؤثر نہیں، اس قانون کو مل بیٹھ کر تبدیل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کی بنیاد ایٹمی قوت ہے، اگر پاکستان اسلامی ایٹمی قوت نہ بنتا تو دشمن ہمیں زیر کردیتا،28 مئی کو یوم تکبیر ہے، وزیر اعظم شہباز شریف اور مریم نواز جلسہ سے خطاب کریں گے، حالات مناسب نہ ہونے پر حمزہ شہباز نمائندگی کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ریاست مخالف سرگرمیوں کا الزام،علیمہ خان کو نوٹس جاری
- 2 hours ago

نیول کمانڈ اینڈ سٹاف کانفرنس ،پاک بحریہ کی ناقابل تسخیر سمندری دفاعی صلاحیتوں کو سراہاگیا
- 6 hours ago

کراچی : ڈیڑھ منٹ کے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے
- an hour ago

اداکارہ حمیرا علی کے چچا محمد علی نے اہم انکشافات کر دئیے
- 7 hours ago

آواران: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی ،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگرد جہنم واصل، میجر شہید
- 3 hours ago

ہری پور:جائیداد کے تنازع پر فائرنگ سے 2 افراد قتل، متعدد زخمی
- 5 hours ago

وفاقی کابینہ کا بڑا فیصلہ: ای او بی آئی کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری
- 7 hours ago
اداکارہ حمیرا اصغر کیس میں اہم پیشرفت،مالک مکان سمیت 10 سے زائد افراد کے بیانات قلمبند
- 5 hours ago

عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنرمحمود بھٹی نے فرانسیسی خاتون کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کردیا
- 7 hours ago

قلات: مسافر بس پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،3 افرادجاں بحق ،متعدد زخمی
- 7 hours ago

پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں،چھتیں، دیواریں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 30 افراد جاں بحق
- 4 hours ago

عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ،حکومت کا تمام یوٹیلٹی اسٹورز 31 جولائی تک بند کرنے کا فیصلہ
- 6 hours ago