جی این این سوشل

پاکستان

عمران خان اسلام آباد مکھیاں مارنے آئیں گے، مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اسلام آباد مکھیاں مارنے آئیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

عمران خان اسلام آباد مکھیاں مارنے آئیں گے، مولانا فضل الرحمان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 4سال کی خرابیاں4 دن میں دور نہیں ہوسکتیں، ان کا 4سالہ گند صاف کرنے میں شاید اگلی حکومت بھی لگ جائے، حکومت کامتفقہ فیصلہ ہے بقیہ مدت پوری کی جائے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لانگ مارچ کی دو پیسےکی اہمیت نہیں اس لئے لانگ مارچ کا دباؤ نہیں لینا چاہیے کیونکہ عمران خان اسلام آباد مکھیاں مارنے آئیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک دیوالیہ کےکنارے نہیں بلکہ دیوالیہ ہوچکا ہے، چین زراعت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کرناچاہتا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں کمزور قوموں کے حقوق پامال کرتی ہیں لیکن جن کے ساتھ زیادتی ہوگی وہ چیخیں گے اور آواز بھی اٹھائیں گے۔ 
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی قوتیں چاہتی ہیں ہم تقسیم درتقسیم ہوجائیں، بین الاقوامی طاقتیں جبر کی بنیاد پر کمزور قوموں پر فیصلے مسلط کرتی ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قبائلی دربد رہیں، اب تک اپنےگھر واپس نہیں گئے، قبائلیوں کوسبز باغ کیوں دکھائے گئے؟ مجھےکوئی بتائےقبائل کیلئےجوپیسہ رکھاتھاوہ کہاں خرچ ہوا؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جمہوری اقدار کے فروغ کیلئےسب کواپنا کردار ادا کرناہوگا جبکہ عوام کی خواہش کے مطابق فیصلےکرنا ہوں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بےگھر قبائلیوں کو اب تک اپنا گھرنہیں ملا، مجھےکہا گیا مولاناصاحب آپ قبائل کے نمائندے نہیں، قبائل کے19 نمائندوں میں سے صرف4 آپکےساتھ ہیں جبکہ قبائل کے15نمائندوں کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں ان کے اپنے معاشی ماہرین نے کہا تھا کہ ڈالر 200 روپے پر جائے گا اور آج ان ہی پالیسی کے اثرات مرتب ہورہے ہیں جبکہ یہ اثرات ابھی رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم یہ کہتے رہے ہیں حکومت تو سنبھال لیں گے لیکن سب سے بڑا چیلنج اس ملک کو دوبارہ اٹھانے کا ہے، اس کے لئے ہمیں عوام کی حمایت چاہیے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ملک ہم سب سے ہے اس لئے اس مشکل میں سیاستدانوں اور اداروں کو ایک پیج پر مشترکہ اور متفقہ کردار ادا کرنا ہوگا، کوئی بالادستی کا احساس دلانے کی کوشش نہ کرے۔

پاکستان

گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

 کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی تشکیل

وفاقی حکومت نے گندم درآمد اسکیم کی چھان بین کےلئے انکوائری کمیٹی بنا دی، کمیٹی شہباز شریف کے حکم پر بنائی گئی۔

انکوائری کمیٹی کی سربراہی جسٹس (ر) میاں مشتاق کریں گے۔

کمیٹی غیر ضروری طور پر گندم درآمد سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کے نقصان کی تحقیقات کرے گی۔

 کمیٹی مکمل چھان بین کے بعد 2 ہفتے میں رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی۔ 

سیکرٹری فوڈ کیپٹن ریٹائرڈ محمد آصف نے تصدیق کی ہے کہ کمیٹی نے باقاعدہ کام شروع کردیا ہے، کمیٹی وزارت تجارت اور نگران حکومت کے درآمدگی فیصلے کی جانچ بھی کرے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستان کسان اتحاد کا کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

گندم کی خریداری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا جب کہ فلور ملز سیڈ ملز اور  آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے۔ 

دوسری طرف گندم کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہوئی ہے،لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلےمیں چند روز میں آٹھ سو روپے کلو کمی آئی ہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے پر آگئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے قیمت میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے۔گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز مالکان کسانوں سے گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی مکمل ختم کرے، دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب  نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیلڈ ہسپتال پراجیکٹ کا افتتاح کردیا۔

فیلڈ ہسپتالوں کے پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں کا منصوبہ کامیاب بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، میں نے اور نواز شریف نے ایک خواب دیکھا تھا کہ لوگوں کو صحت کی سہولت گھر کی دہلیز پر میسر ہو آج وہ خواب پورا ہو گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیلڈ ہسپتالوں میں او پی ڈی، حفاظتی ٹیکہ جات اور زچہ بچہ کی سہولت میسر ہو گی، فیلڈ ہسپتال میں لیڈی ہیلتھ ورکرز بھی ہوں گی جبکہ ایمرجنسی کی صورت میں سرجری کی سہولت بھی دستیاب ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 6 ہفتوں میں چاروں اطراف فیلڈ ہسپتال کھڑے کردیئے، فیلڈ ہسپتال دیہی علاقوں میں بھی پہنچیں گے، فیلڈ ہسپتال وہاں سہولت فراہم کریں گے جہاں کوئی ہسپتال نہیں،فیلڈ ہسپتال میں عوام کو طبی سہولیات میسر ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں، آج سے پہلے کنٹینرز صرف جلاؤ ، گھیرا ؤ اور بل پھاڑنے کیلئے استعمال ہوتے تھے، اب فیلڈ ہسپتالوں میں عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی ہو گی، فیلڈ ہسپتالوں میں وہ تمام سہولیات میسر ہوں گی جو ایک کلینک میں ہوتی ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 32 فیلڈ ہسپتال آج پنجاب بھر میں پھیل جائیں گے، آج پہلے فیلڈ ہسپتال کے ساتھ بہاولپور جار ہی ہوں، میری ویڈیوز پر تنقید کرنے والے کمروں سے نکل کر عوام کی خدمت کریں تاکہ ان کی بھی ویڈیوز بنیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll