تفریح
جلد پاکستان کا دورہ کرونگا، بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ کا اعلان
مغربی بنگال کے علاقے مرشدآباد میں پیدا ہونے والے 35 سالہ گلوکار ارجیت سنگھ نے اس اختتام ہفتہ پر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں اپنے کنسرٹ کے دوران اپنے سریلے نغموں اور گیتوں سے سامعین کے دل جیت لیے۔

نامور بھارتی گلوکار ارجیت سنگھ نے اپنے پاکستانی پرستاروں کو یہ نوید سناتے ہوئے خوش کردیا کہ وہ جلد پاکستان آئیں گے۔
خیال رہے کہ گلوکار ارجیت سنگھ کئی دلوں کو چھولینے والے گیتوں کے گائیک ہیں۔
مغربی بنگال کے علاقے مرشدآباد میں پیدا ہونے والے 35 سالہ گلوکار ارجیت سنگھ نے اس اختتام ہفتہ پر امریکا کے شہر ہیوسٹن میں اپنے کنسرٹ کے دوران اپنے سریلے نغموں اور گیتوں سے سامعین کے دل جیت لیے۔
اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ارجیت کی جانب سے اپنے متوقع دورہ پاکستان کے بارے میں گفتگو کی جس پر لوگوں نے اس پر ان کا خوب خیرمقدم کیا۔
ارجیت کا کہنا ہے کہ عاطف اسلم ان کے پسندیدہ گلوکاروں میں سے ایک ہیں جبکہ وہ راحت فتح علی خان اور شفقت امانت علی کو بھی بہت پسند کرتے ہیں۔
پاکستان
کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول نہ کیا تو ڈیفالٹ کر جائیں گے: مفتاح اسماعیل
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے تمام بین الاقوامی مالیاتی وعدوں کو پورا کرے گا، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کنٹرول نہ کیا تو ڈیفالٹ کر جائیں گے۔

جی این این کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے خسارے کے چار بجٹ دئیے ہیں، رواں سال پاکستان کا تجارتی خسارہ تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ہو گا۔
انہوں ںے کہا کہ امیر افراد پر سپر ٹیکس لگایا ہے تو اتنی پریشانی کیوں ہے؟ انہوں نے استفسار کیا کہ ملک ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا تو حکومت کو کیا کرنا چاہیے تھا؟ وزیراعظم کے بیٹوں کی فیکٹریوں پر سپر ٹیکس لگایا گیا ہے۔
After 4 record budget deficits under PTI I am not going to run another ruinous deficit. This year, after 4 years of PTI, we will have the highest trade deficit. I must contain this unsustainable current account deficit. The alternate is default. The 3 highest CADs in history 5/n
— Miftah Ismail (@MiftahIsmail) June 26, 2022
پاکستان مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ میں نے اپنے کاروبار پر بھی بہت زیادہ ٹیکس لگایا، امیروں کو آگے آ کر قربانی دینا ہو گی، رواں سال پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب 8.6 فیصد ہو گا۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان کا ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب دنیا میں کم ترین تناسب میں سے ایک ہے، رواں سال پاکستان کا پرائمری خسارہ تقریباً 1600ارب روپے ہو گا۔
پاکستان
لاہور میں ديوارگرنے سے تين بچے جاں بحق،تين زخمی
لاہور کےعلاقے بادامی باغ ميں سوئمنگ پول کی ديوار گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ بادامی باغ کے سوئمنگ پول میں پیش آیا جہاں علاقے کے کچھ بچے نہانے کيلئے اکٹھے ہوئے اوردھوپ سے بچاو کيلئے لگائی گئی ترپال کی تاروں پر کپڑا ڈال کر پول ميں چھلانگ لگاتے رہے کہ پول کی ايک ديوار نيچے آگری۔
ديوارگرنے سے تين بچے جاں بحق اور تين زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ ديوار پرلگی تاروں کو کھينچنے کی وجہ سے پيش آيا۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں نے زخمیوں کواسپتال منتقل کیا۔ جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے تین بچے ثقلین، اظہر اور دلاور دم توڑ گئے۔
دوسری جانب سوئمنگ پول ضعلی انتظاميہ کی اجازت کے بغير چلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے افسوسناک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئےانکوائری رپورٹ طلب کرلی۔
پاکستان
عمران خان کے گھر جاسوسی کیلئے لگائی جانیوالی ڈیوائس پکڑی گئی، ملازم ملوث نکلا
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے گھر سے جاسوسی کے لیے لگائی جانے والی ڈیوائس پکڑی گئی ہے۔

جی این این کے مطابق یہ دعویٰ سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کیا ہے۔
شہباز گل کے مطابق جاسوسی ڈیوائس لگانے کے لیے عمران خان کے گھر کے ملازم کو پیسے دیے گئے تھے، ملازم گزشتہ چھ سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کے گھر کام کرتا ہے۔
عمران خان کے کمرے میں جاسوس ڈیوائس لگوانے کی کوشش نکام
— Dr. Shahbaz Gill ( Updates ) (@DRSGUPDATES) June 26, 2022
ملازم کو عمران خان کے کمرے میں ڈیوائس لگوانے کے لئے پیسے دئیے گے
بنی گالہ سیکیورٹی نے ملازم کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیاhttps://t.co/R08R7JsUXP
انہوں ںے کہا کہ ملازم کو عمران خان کے گھر میں ڈیوائس لگانے کا کہا گیا اور دیگر ملازمین سے رابطہ کرنے کا بھی کہا گیا تھا۔
شہباز گل کے مطابق پکڑے جانے والے ملازم کو سیکیورٹی نے پولیس کے حوالے کردیا تھا لیکن عمران خان نے ملازم کو معاف کر کے بحفاظت اس کے خاندان کے حوالے کردیا۔
-
پاکستان 12 گھنٹے پہلے
وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف کو مبارکباد
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کی عدالت پیشی پر مریم نواز کا ردعمل
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے بالائی علاقوں میں 30 جون سے بارشوں کی پیش گوئی
-
علاقائی 13 گھنٹے پہلے
سندھ بلدیاتی انتخابات میں سر عام ٹھپے لگانے کی ویڈیو وائرل
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسٹیٹ بینک نے 75 روپےکے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
چین نے 2ارب 30کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل کردیے :مفتاح اسماعیل
-
تجارت ایک دن پہلے
آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لگے گا ؟
-
پاکستان 2 دن پہلے
اسٹیٹ بینک نے چین سے ملنے والے قرض کی منتقلی کی تصدیق کر دی