جی این این سوشل

علاقائی

ایبٹ آباد: مسافر کوسٹر کھائی میں  گرنے سے 10 افراد جاں بحق ، متعددزخمی

ایبٹ آباد: تھانہ ڈونگا گلی کی حدود خیرہ گلی کے مقام پر مسافر  کوسٹر کھائی میں  گر نے کا افسوس ناک حادثہ پیش آیا ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایبٹ آباد: مسافر کوسٹر کھائی میں  گرنے سے 10 افراد جاں بحق ، متعددزخمی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترجمان ریسکیو کے مطابق مری کے قریب خیرہ گلی میں دو مسافر کوسٹرز میں تصادم ہوا ، تصادم کے باعث ایک کوسٹر گہری کھائی میں گر گئی ،  جس کے نتیجے میں اب تک 10  افراد جاں بحق  ہوگئے جبکہ 30 زخمی  ہو ئے ہیں ڈی ایس پی ایبٹ آباد یاسین جنجوعہ کے مطابق  زخمیوں میں 8 کی حالت تشویش ناک ہے ۔ 

ریسکیو حکام  کے مطابق کوسٹر میں 30 سے زائد  مسافر  سوار تھے۔ 

کھائی میں گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ، ریسکیو 1122مری اور  کے پی کے اہلکار امدادی آپریشن میں مصروف ہیں ،  کھائی گہری  ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں   مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

ترجمان ریسکیو کے مطابق حادثہ کے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال مری منتقل کیا جائے گا۔

پاکستان

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی اسپتال میں موجود ہے، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، احمد حق طلب

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں، ایرانی جنرل 

ایران کے نیوکلیر سکیورٹی کور کے کمانڈر جنرل احمد حق طلب نے کہا ہے کہایران کے ایٹمی مراکز مکمل طور پر محفوظ ہیں۔

ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل احمد حق طلب نے تہران میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی اٹامک ایجنسی کے قواعد و ضوابط اور اصولوں کے مطابق تمام ممالک جوہری تنصیبات پر حملہ نہ کرنے کے پابند ہیں مگر اس کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران شروع ہی سے ان خطرات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ تیار رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل کے ایٹمی مراکز کی نشاندہی کرلی گئی ہے اور تمام اہداف کے بارے میں ضروری معلومات ہمارے اختیار میں ہیں اس لیے م اسرائیلی کارروائی کا جواب دینے کے لیے ہم ان کے اہداف پر طاقتور میزائل داغنے کے لیے تیار ہیں۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسرائیلی حکومت ہمارے ایٹمی مراکز اور تنصیبات کے خلاف کارروائی کرنا چاہتی ہے تو اسے یقینی طور پر ہمارے ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا اور اسرائیلی ایٹمی مراکز پر ان کے مقابلے کے جدید ہتھیاروں سے حملہ اور آپریشن کیا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ : عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والے شخص کی موت واقع ہو گئی

گزشتہ روز 37 سالہ میکسویل اززاریلو نے دوران سماعت عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی تھی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر آج اس کی موت ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ : عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والے شخص کی موت واقع  ہو گئی

نیویارک : امریکی ریاست مین ہیٹن کی عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والے شخص کی موت ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مین ہیٹن کی عدالت میں منی لانڈرنگ کیس کے دوران عدالت کے باہر خود کو آگ لگانے والا شخص ہلاک ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق میکسویل نے خود کو آگ لگانے سے پہلے ایک پمفلٹ ہاتھ میں اٹھا رکھا تھا جس پر لکھا تھا کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور جو بائیڈن ایک ساتھ ہیں اور یہ دونوں امریکہ میں فاشسٹ بغاوت کرنے والے ہیں۔

گزشتہ روز 37 سالہ میکسویل اززاریلو نے دوران سماعت عدالت کے باہر خود کو آگ لگا لی تھی، اسے فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر آج اس کی موت ہو گئی۔

سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ جیوری کے انتخاب میں شرکت کے لیے عمارت میں موجود تھے، جہاں انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں لایا تھا، عدالت کے باہر خودکشی کی اطلاع ملتے ہی سابق صدر وہاں سے روانہ ہو گئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll