موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے کرنل صیاد خدائی کو اُن کے گھر کے باہر ایک کار میں پانچ گولیاں ماریں،


ایرانی پاسداران انقلاب کے کرنل حسن صیاد خدائی کی شہادت پر ایرانی صدر نے بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے مطابق حسن صیاد کے خون کا بدلہ ہر صورت لیا جائے گا۔ ایرانی وزارت خارجہ نے حسن صیاد کے قتل کے پیچھے اسرائیل کے ملوث ہونے کا دعوی کیا ہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کے مطابق دہشت گرد کارروائی میں عالمی عناصر ملوث ہیں مجرموں کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ گذشتہ روز تہران میں کرنل حسن صیاد خدائی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ خدائی مارے جانے والے قدس فورس کی دوسری اہم ترین شخصیت ہیں۔
اتوار کے روز موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح افراد نے کرنل صیاد خدائی کو اُن کے گھر کے باہر ایک کار میں پانچ گولیاں ماریں، جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے۔
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے عمان روانہ ہونے سے قبل مہر آباد ہوائی اڈے پر منعقدہ پریس کانفرنس میں سکیورٹی حکام کو اس قتل کی سنجیدگی سے پیروی اور تفتیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
ابراہیم رئیسی نے مزید کہا تھا کہ وہ لوگ جو چوک میں حرم اور مقدس کا دفاع کرنے والوں سے ہار گئے، وہ اس طرح اپنی مایوسی ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔
کرنل صیاد خدائی ایلیٹ قدس فورس کے ایک سینیئر رکن تھے۔ یہ فورس پاسداران انقلاب (آئی آر جی سی) کی ایک بیرونی شاخ ہے جس کے فرائض میں بیرون ملک کارروائیاں کرنا شامل ہے۔ امریکہ اس ایلیٹ فورس پر دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور پورے مشرق وسطیٰ میں حملوں کا ذمہ دار ہونے کا الزام عائد کرتا ہے۔
خیال رہے کہ خدائی حالیہ برسوں میں مارے جانے والے قدس فورس کے دوسری اہم ترین شخصیت ہیں۔ 2020 میں ایران کے انتہائی طاقتور سمجھے جانے والے فوجی کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو عراق میں امریکہ نے ایک ڈرون حملے میں ہلاک کر دیا تھا۔

مشہور زمانہ سائنس فکشن فلم ’ہیری پوٹر‘ کی نئی ٹی وی سیریز کی پروڈکشن کا آغاز
- 4 گھنٹے قبل

عمران خان کی 6 جبکہ بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں عبوری ضمانتوں میں توسیع
- 3 گھنٹے قبل

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
- 4 گھنٹے قبل

مچل سٹارک کی ویسٹ انڈیز کے خلاف تباہ کن باؤلنگ،آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریزجیت لی
- 5 گھنٹے قبل

لاہور کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے تیز بارش، موسم خوشگوار
- 5 گھنٹے قبل

جوہری مذاکرات کو یورینیم افزودگی کے خاتمے سے مشروط کیا تو مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنے گے، ایران
- 5 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی حکومت سنگین سیاسی بحران کا شکار، اتحادی جماعت نےعلیحدگی اختیار کر لی
- ایک گھنٹہ قبل

برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پیشہ ور افراد کے لیے ای ویزا کی نئی سہولت کا آغاز کردیا
- 2 گھنٹے قبل

کراچی کے اہم ترین واٹر سپلائی نظام میں ایک بار پھر بڑا خلل، دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بریک ڈاؤن
- 5 گھنٹے قبل

ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹ رادھا کشن میں 15 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی
- 15 منٹ قبل

پاکستان میں 4 جی کوریج خطے میں سب سے کم اور 5 جی کے لیے تیاری ناکافی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک
- 2 گھنٹے قبل

حکومت اور شوگر انڈسٹری میں معاملات طے،چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر
- 5 گھنٹے قبل