جی این این سوشل

پاکستان

ممکنہ گرفتاریاں اور راستوں کی بندش، پی ٹی آئی نے عدالت میں درخواست دائر کر دی

پی ٹی آئی نے ممکنہ گرفتاریوں اور راستوں کی بندش کے خلاف درخواست دائرکردی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ممکنہ گرفتاریاں اور راستوں کی بندش، پی ٹی آئی نے عدالت میں درخواست دائر کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پارٹی کے جنرل سیکرٹری اسد عمر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں استدعا  کی گئی ہےکہ اسلام آبادہائیکورٹ انتظامیہ اور پولیس کوگرفتاریوں اور راستوں کی بندش سے روکے۔

درخواست  میں کہا گیا ہےشہریوں کو پرامن احتجاج ریکارڈ کروانے کا حق بھی دستورِپاکستان ہی دیتا ہے،  پرامن احتجاج روکنے سے حکومت کو باز رکھا جائے۔

تفریح

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کےلئے پیش

پاکستانی فلم انڈسٹری کیلئے تاریخ ساز لمحہ ہے کہ پاکستانی انیمیٹڈ فلم ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ کی نمائش کینز فلم فیسٹیول میں ہوگی۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے ساتھ ’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ پاکستان کی پہلی تھری ڈی انیمیٹڈ فلم بن گئی جسے انٹرنیشل فیسٹیول میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملا ہے۔

فلم کو کراچی کے انجینیوٹی پروڈکشن ہاؤس نے بنایا ہے اور یہ کلاسیکی کہانی طلسم ہوشربا سے متاثر ہوکر بنائی گئی ہے۔

’دی کرونیکلز آف عمرو عیار‘ میں جادوئی دنیا کے اندر لیجنڈری عیار کے مختلف ایڈوینچرز کو فلمایا گیا ہے جس میں جادوئی دنیا ناظرین پر الگ ہی اثر ڈالتی ہے۔

کینز فلم فیسٹیول میں نمائش پر انیجینیوٹی پروڈکشن نے خوشی اور مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین ڈالر کا اضافہ

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، اسٹیٹ بینک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زرمبادلہ کے ذخائر میں  15 ملین  ڈالر کا اضافہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں دس مئی تک کے اعداد وشمار شامل کیے گئے جس کے مطابق مذکورہ تاریخ تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں  ایک کروڑ پچاس لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔

حالیہ اضافے کے بعد سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 13 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے اور  مجموعی ذخائر کی مالیت 14 ارب 62 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 10 مئی کو ختم ہونے والے ہفتے تک 5 ارب 49 کروڑ 9 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود  تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پبلک ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں کمی کا اعلان

کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پبلک ٹرانسپورٹرز کے کرایوں میں کمی کا اعلان

لاہور پبلک ٹرانسپورٹرز نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باعث کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔کرایوں میں 3 سے 5 فیصد کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔

لاہور میں کرایوں میں کمی کا فیصلہ آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن کے چیئرمین حاجی اکرم ذکی کی زیرِصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔

چیئرمین آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونرز فیڈریشن نے بتایا کہ کرایوں میں کمی روٹس کے حساب سے کی گئی ہے، لاہور سے فیصل آباد، ملتان اور راولپنڈی روٹس پر 10 روپے جبکہ لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر لمبے روٹس پر 50 روپے فی مسافر یکطرفہ کرایہ کم کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll