تہران : ایران میں مسافر ٹرین جزوی طور پرپٹری سے اترگئی جس کے نتیجے میں 13افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں ۔


غیرملکی میڈیا کے مطابق مشرقی ایران میں آج ( بدھ ) کی صبح ایک مسافر ٹرین پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں اب تک 13 مسافر ہلاک اور50 سے زائد زخمی ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔
جائے حادثہ پر امدادی کاروائیاں جاری ہیں، ا یمبولینس اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ تین ہیلی کاپٹر دور دراز علاقے میں حادثے کی جگہ پر پہنچ چکے ہیں ۔
غیرملکی میڈیاکے مطابق ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ ٹرین کےکرین کےساتھ ٹکرانے کےسبب پیش آیا۔ ٹرین کی سات میں سے چار بوگیاں پٹری سےاتریں،تحقیقات کا آغاز کردیاگیا ہے ۔
ایران میں تقریبا 14 14،000 کلومیٹر (8،700 میل) ریلوے لائنیں ہیں ، 2004 میں بھی ایران میں خوفناک ٹرین حادثہ پیش آیا تھا ، جب پٹرول ، کھاد ، گندھک اور کپاس سے لدی ٹرین نیشاپور کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ، جس میں تقریبا 3 320 افراد ہلاک اور 460 زخمی ہوئےتھے ۔

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 4 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل





