عدالت نے دعا سے پوچھا کہ آپ کی والدین سے ملاقات کرائیں ؟


کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے آج صبح دعا زہرہ کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ اب سنا دیا گیا ہے ۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شواہد کی روشنی میں اغواءکا مقدمہ نہیں بنتا اور دعا زہرہ کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ میں دعا زہرہ اور اسے کے شوہر کوپیش کیا گیا ،سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق دعا کی عمر 17برس کے قریب ہے ،رپورٹ پر دعا کے والد کے وکیل نے اعتراض اٹھایا کہ دعا کے والدین کی شادی کو 17سال ہوئے ہیں دعا کی عمر 17سال کیسے ہو سکتی ہے،
دعا کی عمر دستاویزات کے مطابق 14سال ہے،جس پر عدالت نے کہا کہ یہ دستاویزات ٹرائل کورٹ میں جا کر دکھائیں ،یہاں بازیابی کا کیس تھا جو ختم ہو گیا ہے،جسٹس جنید عفار نے کہا کہ فیصلہ محفوظ کر لیا ہے آج ہی سنائیں گے۔
عدالت نے دعا سے پوچھا کہ آپ کی والدین سے ملاقات کرائیں ؟
جس پر دعا زہرہ نے جواب دیا کہ میں نہیں ملنا چاہتی اور پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی،عدالت نے کہا کہ ہم آپ کی ملاقات چیمبر میں کروا دیتے ہیں تسلی سے مل لیں،عدالت نے چیمبر میں ملاقات کی ہدایت دی اور دعا زہرہ کی والدین سے ملاقات کرائی ، ملاقات ختم ہونے کے بعد پولیس دعا کو واپس لے گئی ۔

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 7 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 7 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 10 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 10 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 10 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 8 گھنٹے قبل

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 13 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 12 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 11 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 7 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 13 گھنٹے قبل