جی این این سوشل

پاکستان

ادارہ ملکی سلامتی اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا:آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج ایک پیشہ ور ادارہ ہونے کے ناطے ملکی سلامتی اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ایک مقدس فرض کے طور پر پوری کرے گا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ادارہ  ملکی سلامتی اور خودمختاری کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا:آرمی چیف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت 80 ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، کانفرنس میں کور کمانڈرز، پرنسپل سٹاف آفیسرز اور پاکستان آرمی کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔

جاری بیان کے مطابق فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے شرکاء کو پیشہ ورانہ امور، قومی سلامتی کے چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔

اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد میں ہونے والی اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کامیابیوں کو سراہا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جیو اسٹریٹجک ماحول کو تیار کرنے سے متعلق آپریشنل تیاری کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا۔

کھیل

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی

آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دوسرا ٹی 20: آسٹریلیا نے پاکستان کو 13 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کر لی

 آسٹریلیا نے پاکستان کو دوسرے ٹی 20 میچ میں  13 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔
سڈنی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 134 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ آسٹریلیا نے دوسرے میچ میں فتح کے ساتھ ہی تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کر لی۔
پاکستان کی بیٹنگ شروع میں ہی لڑکھڑا گئی اور 44 کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے چار کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، تاہم بعد میں عثمان خان نےذمہ دارنہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو جیت کے قریب کر دیا مگر 102 کے اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہو گئے۔
عثمان خان نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری اسکور کی تا ہم وہ ٹیم کو فتح سے ہمکنار نہ کرا سکے۔
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 16 رنز بنائے جبکہ عرفان خان نیازی 37 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کوئی بھی پاکستانی بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکا۔
آسٹریلیا کی طرف سے جانسن نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ اسپنر ایڈم زیمپا نے 2 اور بریٹ لیٹ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
سپنسر جانسن کو میچ میں شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرنے پر  مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔
اس سے قبل سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے  کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے تھے۔ 
 آسٹریلیا کی جانب سے میکسوئل 21 ٹم ڈیوڈ 18، ایرون ہارڈے 28  اور میٹ شارٹ 32 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ کینگروز کپتان جوش انگلس بغیر کوئی رنز بنائے حارث رؤف کی گیند پر سفیان مقیم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان کی طرف سے ایک دفعہ پھر حارث رؤف نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ عباس آفریدی اور سفیان مقیم نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

فضائی  آلودگی  اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی نےاپنے  تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسموگ:پنجاب یونیورسٹی نے تمام  شیڈولڈ امتحانات ملتوی کر دیے

اسموگ،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور ہیلتھ ایمرجنسی کے پیش نظر پنجاب یونیورسٹی لاہور نے اپنے تمام شیڈولڈ امتحانات ملتوی کردیئے، اس حوالے سے  پنجاب یونیورسٹی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تمام کلاسز کو آن لائن کرنے کی ہدایات کردیں جبکہ انتظامی شعبہ کے تمام افسران اور ملازمین کو بھی ورک فرام ہوم اور یونیورسٹی امور سے متعلق تمام میٹنگز آن لائن منعقد کرنے کی ہدایت کردی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یونیورسٹی کے ہیلتھ سینٹر میں عملہ کام کرتا رہے گا، صفائی اور مالی وغیرہ کو ضرورت پڑنے پر یونیورسٹی بلایا جائے گا۔

واضح رہے کہ لاہور اور ملتان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے دونوں اضلاع میں تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کی ہدایات کرتے ہوئے دونوں اضلاع میں ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

لبنان : صہیونی فورسز کی جارحیت سے مزید 78 افراد شہید

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لبنان : صہیونی فورسز کی  جارحیت سے  مزید 78 افراد شہید

اسرائیلی فورسز کے لبنان پر فضائی  حملے جاری ہیں ، مختلف علاقوں میں  شدید بمباری کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیروت کے جنوبی ٹاؤن ضاحیہ اور رفیق الحریری ایئرپورٹ کے قریب حملے کیے گئے، تاہم اسرائیلی حملوں کے دوران ایئر پورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت جاری رہی۔ 

صہیونی فورسز کی  جنوبی بیروت میں  گولہ باری سے مزید 78 لبنانی شہید جبکہ 122 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے شہدا کی مجموعی تعداد 3 ہزار 445 ہوگئی،جبکہ اب تک  14 ہزار 599 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ 

دوسری جانب جنوبی لبنان میں حزب اللہ سے جھڑپوں میں 6 اسرائیلی فوجی جہنم واصل ہوگئے، اسرائیل نے جنوبی لبنان میں اپنے 6 فوجیوں کی ہلاکت کا اعتراف کر لیا، روس، مصر نے لبنان اور غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll