نیو یارک : امریکی فوج کا لڑاکا طیارہ کیلیفورنیا میں گر کر تباہ ہوگیا، فوجی طیارہ میں پانچ بحری فوجی سوار تھے۔

امریکی میرین کور کے ترجمان کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا میں پانچ امریکی میرینز کو لے جانے والا فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلاکتوں کے بارے میں فوری طور پر کچھ نہیں بتایا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایم وی 22 بی اوسپرے نامی طیارہ امپیریل کاؤنٹی میں ہائی وے کے قریب گرا، جہاں ملبے سے صرف چار لاشیں ملیں، پانچویں کی تلاش جاری ہے ۔ امپیریل کاؤنٹی کے حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ پانچواں فوجی بھی حادثے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
امریکی فوج نے وضاحت جاری کی ہے کہ طیارے میں ایٹمی مواد موجود ہونے کی اطلاعات درست نہیں ہیں۔
اس حوالے سے ایک ترجمان کاکہنا تھا کہ ہم اس بات کی تصدیق کر سکتے ہیں کہ تھری ڈی میرین ایئر کرافٹ ونگ کا ایک طیارہ گلیمس کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں بحریہ کے پانچ فوجی سوار تھے، اور ہم عملے کے تمام ارکان کی حالت کی تصدیق کے منتظر ہیں۔
حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
یاد رہے کہ رواں برس امریکی فوج کو متعدد فضائی حادثات پیش آئے ہیں ، مارچ میں ناروے میں ایک فضائی حادثے میں بحریہ کے چار فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 3 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 days ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 5 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 5 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- a day ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 2 hours ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago




