فائر فوکس اور گوگل کروم کے بعد صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر کو جیسے بھول ہی گئے


مائیکرو سافٹ نے انٹرنیٹ کی پہچان بننے والے دنیا کے پرانے اور مقبول ترین براؤزر ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کو ہمیشہ کے لیے بند کر دیا ہے۔
15 جون کے بعد صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال کرنے کی کوشش کریں گے تو مائیکروسافٹ ایج کا براؤزر کُھل جائے گا۔
مائیکرو سافٹ نے 27 سال قبل 1995 میں ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ براؤزر کو متعارف کرایا تھا، کئی سالوں تک تنہا راج کرنے کے بعد 2004 میں موزیلا فاؤنڈیشن نے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ٹکر میں فائر فوکس کو متعارف کرایا۔
لیکن 2008 میں گوگل نے آکر باقی سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔
فائر فوکس اور گوگل کروم کے بعد صارفین انٹرنیٹ ایکسپلورر کو جیسے بھول ہی گئے، تاہم مائیکرو سافٹ نے نئے براؤزرز متعارف کرا کر اپنی جگہ بنانے کی کوشش کی، لیکن وہ اس میں ناکام ہو گیا۔
‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ تمام ڈیسک ٹاپ کمپیوٹرز میں ڈیفالٹ براؤزر کے طور پر کام کرتا تھا، تاہم کمپنی نے 2020 میں اسے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اور اب سے براؤزر کسی بھی ڈیسک ٹاپ پر موجود نہیں ہوگا۔
مائیکرو سافٹ نے گزشتہ چند سال میں متعدد بار صارفین کو ‘انٹرنیٹ ایکسپلورر’ کی خامیوں کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے نئے براؤزر ‘مائیکرو سافٹ ایج’ استعمال کرنے کی تجویز دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کا نیا براؤزر اسی ٹیکنالوجی کے تحت کام کرے گا جو معروف ویب براؤزر گوگل کرؤم میں استمال ہوتی ہے۔ مائیکروسافٹ ایج میں گوگل کرؤم سے مختلف اور جدید فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔
Say goodbye to the ever great Internet Explorer this June.?️ pic.twitter.com/E5BMHcByiv
— DeepCool (@Deepcoolglobal) May 31, 2022

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 7 hours ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 2 days ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 10 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 13 hours ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 2 days ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 10 hours ago








