ٹیکنالوجی
واٹس ایپ نے نیا پرائیویسی فیچر متعارف کروادیا
دُنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن ’واٹس ایپ ‘ نے بالآخر اپنے صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔

واٹس ایپ کمپنی نے صارفین کو مزید اختیارات دینے کے لیے کچھ تبدیلیاں کی ہیں ۔ نئے فیچر اپ ڈیٹ کے تحت، واٹس ایپ صارفین اپنی پروفائل پِکچر اپنے مخصوص کانٹیکٹس سے مخفی رکھ سکیں گے ۔
صارفین کے پاس پروفائل پِکچر کے لیے پرائیویسی سیٹنگز کے تحت ’ My contacts except ‘ کا نیا آپشن موجود ہے۔
اس سے پہلے ’Who can see my profile picture‘ سیٹنگز کے نیچے صرف تین آپشن تھے یعنی Everybody , My Contacts اور Nobody۔
اس فیچر کو ابتدائی طور پر صرف محدود صارفین کے لیے 2021 کے آغاز میں متعارف کرایا گیا تھا لیکن اب یہ ایپلی کیشن کے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن میں متعارف کرایا گیا ہے۔
پاکستان
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ
وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ فیملی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے 5 روزہ دورہ پرسعودی عرب روانہ ہو گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ سعودی ہم منصب اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے، راناثنااللہ پاکستان سعودی دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پرسعودی حکام سے بات چیت کرینگے۔
تجارت
پاکستان اور اٹلی کے تعلقات عالمی امور پر یکساں نقطہ نظر پر مبنی ہیں : وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کے موجودہ مواقع بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں اٹلی کے سفیر Andreas Ferrarese سے اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے اٹلی کو پاکستان کا قریبی دوست اور دوطرفہ اور یورپی یونین دونوں کے تناظر میں قابل اعتماد شراکت دار قرار دیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات بڑھتے ہوئے دوطرفہ تعاون اور علاقائی اور عالمی امور پر یکساں نقطہ نظر پر مبنی ہیں۔
انہوں نے گزشتہ برس اگست کے بعد افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں عالمی برادری کے ساتھ پاکستان کے جاری تعاون میں اضافے پر زور دیا۔
پاکستان
آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے
راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی Sandhurst میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے دورے میں برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
اسپیکر قومی اسمبلی نے محمد میاں سومرو کی نشست خالی قرار دے دی
-
پاکستان 20 گھنٹے پہلے
خضدار میں دھماکہ، ایک شخص جاں بحق
-
پاکستان 2 دن پہلے
امام عالی مقام کی قربانیوں کی یاد میں ملک بھر میں مجالس اور جلوس
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کی پیشگوئی ، الرٹ جاری
-
تجارت ایک دن پہلے
ڈالر مزید سستا ہوگیا
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی
-
پاکستان 2 دن پہلے
شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
بھارت کو سب سے زیادہ تکلیف ہماری حکومت اورفوج کےایک پیج پہ آنے پرتھی:عمران خان