جی این این سوشل

پاکستان

حقیقی آزادی مارچ کےپرامن شرکاءپر کیاجانےوالا ظلم کبھی نہیں بھولیں گے:عمران خان

اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپنے حقیقی آزادی مارچ کےپرامن شرکاءپر کیاجانےوالا ظلم کبھی نہیں بھولیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

حقیقی آزادی مارچ کےپرامن شرکاءپر کیاجانےوالا ظلم کبھی نہیں بھولیں گے:عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں حقیقی آزادی مارچ کے خلاف پولیس کے کریک ڈاؤن سے متعلق کہا کہ ہم اپنے حقیقی آزادی مارچ کے پرامن شرکاء پر کیاجانےوالا ظلم کبھی نہیں بھولیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جس طرح 25 مئی کو فیملیز پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی، 24 کو رات کے اندھیرے میں ہمارے لوگوں کے گھروں پر یلغارکی گئی، اس قسم کی وحشت تو میں نے مشرف کے مارشل لاء میں بھی نہیں دیکھی۔

پاکستان

پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں : چوہدری سالک حسین

رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے، وفاقی وزیر مذہبی امور

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی عازمین حج کیلئے سعودی حکومت کے انتظامات قابل تعریف ہیں : چوہدری سالک حسین

وزیر برائے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستانی عازمین حج کے لیے رواں سال حج کے دوران سعودی عرب کی طرف سے فراہم کردہ غیر معمولی اور مثالی نوعیت کی سہولیات و خدمات قابل تحسین ہیں۔

چوہدری سالک حسین ان دنوں حج آپریشن پاکستان کی نگرانی کے لیے مدینہ منورہ میں مقیم ہیں۔ انہوں نے پاکستانی عازمین حج کے لیے مدینہ منورہ میں کیے گئے انتظامات اور تیاریوں کو دیکھنے کے بعد سعودی حج حکام کے حسن انتظام کی تحسین کی اور کہا کہ رواں سال پاکستانی حجاج پہلے سے بھی زیادہ فراہم کردہ سعودی سہولتوں سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی طرف سے روان سال پاکستانی عازمین حج کا کوٹہ 179210 مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں سے 63805 عازمین حج پاکستان سے سرکاری سکیم کے تحت ادائیگی حج کی سعادت حاصل کریں گے  جبکہ بقیہ عازمین حج نجی حج آپریٹرز کے ذریعے 14 سے 19 کے دوران فریضہ حج کی ادائیگی کریں گے۔

چوہدری سالک حسین نے کہاکہ توقع کرتے ہیں کہ مکہ روٹ انیشیٹو کا دائرہ اگلے سال سے لاہور کے ائیر پورٹ تک پھیل جائے گا اور اس سے زیادہ پاکستانی عازمین حج فائدہ اٹھاسکیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان سے حج آپریشن 9 مئی سے شروع ہو چکا ہے ۔ ابتدائی حج پروازوں کے ذریعے اب تک 20000 عازمین حج مدینہ شریف پہنچ چکے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا

درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، ترجمان پی ڈی ایم اے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ڈی ایم اے نے پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری  کر دیا

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے )نے رواں ماہ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا ،درجہ حرارت 45 ڈگری تک جانے کاامکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 21سے 27مئی تک پنجاب کے بڑے شہروں اور میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کے شدید خطرات ہیں ، اس سلسلہ میں وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیاہے ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ فصلوں کی باقیات کو ہرگز نہ جلائیں ورنہ سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ عوامی مقامات پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائے اورہسپتالوں اور موبائل ہیلتھ یونٹس میں ہیٹ سٹروک سے متعلق ابتدائی طبی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

عرفان علی کاٹھیا نے ہدایات دیتے ہو ئے کہا ہے کہ گرمی اور لو کی شدت میں اضافے سے عوام کو بھی محتاط رہنا ہو گا، دوپہر کے وقت کام کرنے والے لو سے بچنے کا اہتمام کریں، ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں ،سر کو ڈھانپ کر رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ بچوں بزرگوں کا خاص خیال رکھیں غیر ضروری سفر سے گریز کریں،پرنٹ سوشل و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے شہریوں کو ہیٹ ویو بارے آگاہی دی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 یا ریسکیو 1122سے رابطہ کریں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحاق ڈار وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر بشکیک روانہ

وزیرِ خارجہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار  وزیر اعظم  کی خصوصی ہدایت پر بشکیک روانہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہو گئے۔

وزیرِ خارجہ اسحق ڈار بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ خارجہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا۔

بشکیک میں پاکستانی طلبہ مقامی شرپسندوں کے حملوں کے خوف سے گھروں اور ہاسٹلز میں محصور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll