کولبو:سری لنکا نے پانچ ایک روزہ میچز کی سیریز کے چوتھے میچ میں بھی آ سٹریلیا کو شکست دے کر فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔


تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے چوتھے میں مہمان ٹیم کو 4 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے طوتھے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو لنکن ٹیم 49 اوورز میں 258 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، سری لنکا کی جانب سے ایسلنکا نے شاندار 110 رنز بنائے جبکہ دننجا ڈی سلوا 60 رنز جوڑنے میں کامیاب رہے۔
آسٹریلین باؤلر مچل مارش نے 29 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، پیٹ کمنز اور میتھیو نے بھی 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
آسٹریلین ٹیم لنکن ٹیم کے 258 رنز کے مقابلے میں 254 رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی جس میں ڈیوڈ وانر کے 99 رنز اور پیٹ کمنز کے 35 رنز شامل ہیں۔
سری لنکا نے 5 ایک روزہ میچز کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے،سری لنکا نے آسٹریلیا کو 20 سال بعد ون ڈے سیریز میں شکست دی ہے۔

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- ایک دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- ایک دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 6 گھنٹے قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- ایک دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- ایک دن قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- ایک دن قبل

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 3 گھنٹے قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- ایک دن قبل







