جی این این سوشل

جرم

فیصل آباد میں سابق شوہر نے بیوی اور بچوں پر تیزاب پھینک دیا 

فیصل آباد: محلہ فضل آباد میں  تیزاب گردی کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

فیصل آباد میں سابق شوہر نے بیوی اور بچوں پر تیزاب پھینک دیا 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 جی این این کے مطابق فیصل آباد کے علاقے محلہ فضل آباد میں  سابق شوہر نے  بیوی اور بچوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں 45 سالہ خاتون یاسمین  70 فیصد جھلس گئی ، تیزاب سے  متاثرہ بچوں میں 16 سالہ عائشہ اور 12 سالہ  بیٹا  شامل  ہے ۔ 

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی ، ریسکیو نے تمام  افراد کو الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا ۔ 

خیال رہے کہ  گزشتہ برس  پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے ادارے (ایچ آر سی پی) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان میں خواتین  اور لڑکیوں کے خلاف جنسی تشدد، قتل، گھریلو تشدد، جبری شادی اور تیزاب پھینکنے کے واقعات میں 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دنیا

شیخ محمد بن زید النہیان کا حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی فوری امداد کا حکم

انہوں نے مقامی اداروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سخت موسم سے متاثرہ تمام خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ محمد بن زید النہیان کا حالیہ بارشوں  سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی فوری امداد کا حکم

دبئی : متحدہ عرب امارات دبئی  کے شیخ محمد بن زید النہیان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں کا تحفظ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے حال ہی میں ملک بھر میں خراب موسمی حالات کے دوران لوگوں کی جانب سے دکھائے جانے والے شعور اور ذمہ داری کی سطح کو بھی سراہا۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی حالت کااز سر نو جائزہ لینے پر تیزی سے کام کریں اور ملک میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات کے اثرات کو کم سے کم کریں۔

انہوں نے مقامی اداروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سخت موسم سے متاثرہ تمام خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے غیر معمولی حالات کے دوران ریسکیو اور انخلا کی کارروائیوں کا انتظام کرنے پر قومی اور مقامی ایمرجنسی اور کرائسس ٹیموں کے اراکین اور مختلف حکام کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کوششوں سے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ میں مدد ملی ہے۔شیخ محمد بن زید النہیان موسمی حالات کے دوران متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی طرف سے یکجہتی کے جذبے کے اظہار پر بھی روشنی ڈالی اور اسے متحدہ عرب امارات کی شناخت کا حقیقی جوہر قرار دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

امریکہ نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں15 میں سے 12 ارکان نے حمایت کی، برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکہ نے فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرار داد ویٹو کردی

اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کے اجلاس میں امریکہ نے فلسطین کو مکمل ریاست کی رکنیت دینے کی قرار داد ویٹو کردی۔

اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حوالے سے الجزائر کی طرف سے قرار داد پیش کی گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق15 رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران 12 ارکان نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینے کی حمایت کی۔ برطانیہ اور سوئٹزر لینڈ نے قرارداد پر ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا جبکہ امریکا نے درخواست کو ویٹو کردیا۔

امریکہ کے اتحادی فرانس، جاپان اور جنوبی کوریا نے بھی اس قرار داد کی حمایت کی۔اس قرار کے حق میں آنے والے ووٹوں کو غیر ملکی میڈیا فلسطین کی جیت بھی قرار دے رہا ہے۔

اس قرار داد میں تجویز دی گئی تھی کہ اقوام متحدہ کے 193 اراکین جہاں کوئی ویٹوز کی پاور نہیں، وہاں فلسطین کو 194 واں ممبر تسلیم کیا جائے۔

اس حوالے سے فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکا کی جانب سے فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت سے متعلق درخواست ویٹو کرنے کی مذمت کرتے ہوئے امریکی اقدام غیر منصفانہ اور غیر اخلاقی قرار دیا۔

دوسری جانب اسرائیل کے وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ سلامتی کونسل میں شرمناک تجویز مسترد کردی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی پر فلسطینی ریاست کو انعام نہیں دیا جائے گا، اسرائیلی وزیر خارجہ نے ویٹو کرنے کے امریکی اقدام کی تعریف کی۔

واضح رہے 140 ممالک نے فلسطین کو تسلیم کر لیا ہے، جبکہ آنے والے دنوں میں مزید ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہونے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ملک کے مختلف شہرو ں میں بارش کا امکان

سندھ میں بیشتر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے ، گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے  مختلف شہرو ں میں بارش کا امکان

اسلام آباد : محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر،اسلام آباد، پنجاب،بلوچستان اورسندھ میں بیشتر مقامات پرتیز ہوائیں چلنے ، گرج چمک کیساتھ بارش اورژالہ باری کاامکان ہے۔

آج (جمعرات) صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہور چھبیس کراچی اٹھائیس پشاور اکیسکوئٹہ تیرہگلگت پندرہمری گیارہاور مظفرآباد سولہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کے مطابق سرینگر، جموں،پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود ، تیز ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ Leh میں مطلع ابرآلود، تیزہوائیں چلنے ،گرج چمک کے ساتھ بارش اورپہاڑوں پربرفباری متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر،پلوامہ اوربارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس،Leh دو،اننت ناگ گیارہ اور شوپیاں میں نو ڈگری سینٹی گریڈ ہے ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll