جی این این سوشل

تفریح

سدھو موسے والا کے قاتل کا خوفناک انکشاف

پنجابی سنگر نے کانگریس کی جانب سے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سدھو موسے والا کے قاتل کا  خوفناک انکشاف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پنجابی گلوکار اور کانگریس لیڈر سدھو موسے والا کے قتل میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود ایک گھنٹہ قبل قاتل کو پہنچایا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سدھو موسے والا کے قاتل نے حیران کن انکشافات کیے ہیں، قاتل کو ہدایت دی گئی تھی کہ اگر گولیوں سے کام نہ بنے تو سدھو موسے والا کو دھماکے میں مار ڈالو۔ بھارتی پولیس نے پنجابی گلوکار کے قتل کے الزام میں 3 افراد کو گرفتار کیا تھا جن کے قبضے سے گرینیڈ لانچر سمیت اسلحے کا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے۔

واضح رہے دہلی پولیس نے سدھو موسے والا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ  گینگسٹر لارنس بشنوئی  کو قرار دیا تھا، تاہم بشنوئی نے اس قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

شبھ دیپ سنگھ سدھو المعروف سدھو موسے والا کو 29 مئی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق انہیں 30 گولیاں لگی تھیں جو ایک آٹو میٹک رائفل سے فائر کی گئی تھیں۔

یاد  رہے سدھو موسے والا کی ایک دن قبل ہی حکومت کی جانب سے دی جانے والی سیکیورٹی واپس لی گئی تھی۔ انہیں پنجاب کے ڈسٹرکٹ مان سا میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔

پنجابی سنگر نے کانگریس کی جانب سے انتخابات میں بھی حصہ لیا تھا لیکن اس میں انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

پاکستان

کراچی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی میں  غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکہ، 2 دہشتگرد ہلاک

کراچی کے علاقے لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں غیر ملکی شہریوں کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 2 دہشتگردہلاک ہوئے جبکہ 2 سکیورٹی گارڈ ز سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے کہا کہ گاڑی میں موجود پانچوں غیر ملکی محفوظ ہیں۔ ایک دہشتگرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جبکہ دوسرا دہشتگرد نجی کمپنی کے سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے مارا گیا۔  حملہ آور کا تیسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

ایس ایس پی نے مزید کہا کہ دھماکے کے بعد پولیس اور  ریسکیو ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچیں اور امدادی سرگرمیاں شروع کرکے واقعے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہیں ہو پائی تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد 45 سالہ نور محمد اور 45 لنگر خان کے ناموں سے  شناخت ہوئی ہے دونوں سکیورٹی گارڈ تھے اور غیر ملکیوں کی حفاظت کیلئے ان کے ساتھ گاڑی میں موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے دھماکے کا نشانہ بننے والی غیر ملکیوں کی گاڑی کے قریب موٹرسائیکلیں بھی ملی ہیں، دھماکے کے نتیجے میں متاثرہ گاڑی کے اگلے حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کے زخمیوں میں نور محمد، لنگر خان اور سلمان رفیق شامل ہیں، 2 کی حالت تشویشناک ہے، دھماکے کے زخمیوں میں کوئی غیر ملکی شامل نہیں ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزراء سے حلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا۔

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں بلوچستان کابینہ کی حلف برداری کی تقریب جمعہ کو منعقدہوئی۔ گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے وزرا ءسے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز، وکلاء، صحافیوں، قبائلی عمائدین سمیت پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

حلف اٹھانے والوں میں صادق عمرانی، علی مدد جتک، ظہور بلیدی، نور محمد دمڑ شامل ہیں جبکہ سردار فیصل جمالی، سرفراز ڈومکی، عبدالرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کردگیلو،بخت محمد کاکڑ، نوابزادہ طارق مگسی شامل تھے۔شعیب نوشیروانی، راحیلہ درانی اور ضیا لانگو نے بھی بطور صوبائی وزراء حلف اٹھایا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مظفر آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 7 افراد جاں بحق

مظفرآباد : مظفرآباد میں  مسافروین کھائی میں جا گری جس کے باعث 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر وین موئیاں کھکھیاں کےمقام پرکھائی میں گری، حادثے میں سات افرادجاں بحق ہوئے اور 10 سے زائدزخمی ہوئے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں 13 افراد زخمی ہیں۔ حادثے میں زخمیوں اورجاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

رسیکیو ذرائع کے مطابق حاڈثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔ اندھیرےاورتیزبارش کےباعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll