جی این این سوشل

کھیل

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 میں شامل

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی  ون ڈے اور ٹیسٹ  فارمیٹ میں  بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی سی سی پلیئرز رینکنگ جاری: بابر اعظم تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 میں شامل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پلیئرز کی  تازہ رینکنگ جاری کردی۔ بابر اعظم ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 تینوں فارمیٹس میں ٹاپ 5 بلے بازوں میں شامل ہیں۔

ون ڈے فارمیٹ کی  رینکنگ کے مطابق بلے بازوں  میں  پاکستان کے بابراعظم کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جب کہ امام الحق دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بھی پاکستان کے بابر اعظم کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ محمد رضوان کی بھی رینکنگ میں دوسری پوزیشن برقرار ہے۔

 ٹیسٹ رینکنگ میں  بلے بازوں کی فہرست میں  بھی بابر اعظم ٹاپ 5 بلے بازوں میں شامل ہیں ۔ انگلینڈ کے جوروٹ پہلے نمبر پر برقرار ہیں جب کہ آسٹریلیا کے مارنس لبوشین کا دوسرا اور اسٹیو اسمتھ کا تیسرا نمبر ہے۔ پاکستان کے بابر اعظم چوتھے نمبر پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی  ون ڈے اور ٹیسٹ  فارمیٹ میں  بولرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

پاکستان

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت نے ترک چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا

صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو بہترین انتظامی کارکردگی پر نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ۔

ایوان صدر میں پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد ، تینوں مسلح افواج کے سینئر حکام ، غیر ملکی سفارتکاروں کی کثیرتعداد موجود تھی ۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بہترین انتظامی کارکردگی ، ترکیہ میں امن و استحکام اور پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات میں اہم کردار ادا کرنے پر ترکیہ کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری عطا کیا ۔

قبل ازین صدر مملکت آصف علی زرداری سے چیف آف ترکیے جنرل سٹاف جنرل میتن گوراک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ  پاکستان اور ترکیے کے درمیان روڈ اور ریلوے روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ،دوطرفہ روڈ اور ریلوے روابط سے عوامی روابط میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دوطرفہ تعلقات کو باہمی فائدے کیلئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان اور ترکیے کے مابین گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کا عزم

مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی، سعودی وزیر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی بینک کا سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کا عزم

ورلڈ بینک گروپ اور قومی مسابقتی سینٹر نے سعودی عرب میں نالج سینٹر قائم کرنے کے فیصلہ کیا ہے۔ 

ایس پی اےکے مطابق اس موقع پر وزیر تجارت اور قومی مسابقتی مرکز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی اور امریکا میں متعین سعودی عرب کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، ورلڈ بینک گروپ کے صدر اجے بنگا اور گروپ کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔

سعودی وزیر تجارت نے بتایا کہ مجوزہ نالج سینٹر سے مسابقتی شعبوں میں علاقائی اورعالمی سطح پر تعاون کی راہیں ہموار ہوں گی۔نالج سینٹر کی کمیٹی مختلف سرکاری وزارتوں اور اداروں کے ارکان پر مشتمل ہوگی جس میں وزارت خزانہ، اقتصادیات اور وزارت منصوبہ بندی شامل ہے۔

نالج سینٹر کے ذریعے کاروباری اور معاشی ترقی کےلئے مثالی خدمات انجام دی جائیں گی، جس کا مقصد کاروباری امور کو مزید آسان بنانا ہے۔

خیال رہے سینٹر کے قیام کی تقریب کے اعلان کے موقع پر وزیر تجارت ماجد القصبی کے ساتھ ورلڈ بینک کے گروپ کے صدر اور دیگر سینئر ماہرین نے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں جس میں تجارت کے فروغ اور کسٹم معاملات کے حوالے سے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف اور دبئی کے  صدر شیخ محمد بن زید النہیان میں ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد : وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے درمیان آج (جمعہ) کی شام ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کے اس بلند حوصلے، مضبوط عزم اور بے مثال کارکردگی کو سراہا جس کے ساتھ انہوں نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کا مقابلہ کیا ، انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی تعریف کی جنہوں نے ایک بار پھر اپنی شاندار قائدانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اماراتی عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں بھی حالیہ دنوں میں شدید بارشیں ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔ وزیر اعظم نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور دیا اور تجویز دی کہ دونوں ممالک اس شعبے میں اپنے تعاون کو مضبوط کریں۔

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان نے وزیراعظم شہباز شریف  کی نیک تمناؤں کو سراہتے ہوئے پاکستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے اپنی نیک تمناؤں اور جذبات کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll