کراچی : حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کر لیں۔ پٹرول 12 روپے مہنگا کرنے کی سمری تیار کر لی گئی۔

جی این این کے مطابق اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔سمری میں پیٹرول 12روپے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے، مٹی کا تیل 7 اور لائٹ ڈیزل ساڑھے 5 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
اوگرا نے سمری 30روپے فی لیٹر لیوی کی بنیاد پر تیار کی۔ پیٹرول پر اس وقت 21روپے 56پیسے فی لیٹر لیوی عائد ہے۔ ڈیزل پر اس وقت 23روپے 9پیسے فی لیٹر لیوی ہے۔قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے اس سے قبل 15جنوری کو پیٹرول 3 روپے 20 پیسے مہنگا کرنے کی منظوری دی تھی ، جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 95 پیسے، مٹی کا تیل 3، لائٹ ڈیزل 4 روپے 42 پیسے اور پٹرول 3 روپے 20 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔

کراچی ایئرپورٹ پرخودکش حملےکا حتمی چالان عدالت میں پیش
- ایک گھنٹہ قبل
سیکیورٹی فورسز کی پشاور اور شمالی وزیر ستان میں کارروائیاں،5 خارجی دہشت گرد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل

قلات اور مچھ میں دھماکے، سکیورٹی فورسز اور ریلوے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا
- 3 گھنٹے قبل

کراچی میں ہزاروں والدین کا بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے سے انکار
- ایک گھنٹہ قبل
پنجاب کا 26-2025ء کیلئے5 ہزار 335 ارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش
- ایک گھنٹہ قبل

اسرائیل ،ایران جنگ کے باعث پاکستان کا فلائٹ آپریشن متاثر، متعددپروازیں منسوخ
- 14 منٹ قبل

ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی بجٹ: پی ٹی آئی کا پیپلز پارٹی سے رابطہ،ووٹنگ میں حصہ نہ لینے کا مشورہ
- 2 منٹ قبل

برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون سربراہ مقرر
- ایک گھنٹہ قبل

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس میں اہم پیشرفت،ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
- 31 منٹ قبل

تل ابیب: ایرانی میزائل حملے میں نقصان پہنچنے کے بعدامریکی سفارتخانہ بند کر دیا گیا
- ایک گھنٹہ قبل

ایف آئی اے کی کارروائی،یونان کشتی حادثے میں ملوث مزید دو ملزمان گرفتار
- 2 گھنٹے قبل