ساہیوال:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں،سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں، پی ڈی ایم نے فیل ہی ہونا تھا۔

ساہیوال میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں اوپن بیلیٹنگ کیلئے آئینی ترمیم لا رہے ہیں،جس سے کرپشن کو روکنے کی ترامیم کے مخالف قوم کے سامنے بے نقاب ہوں گے،ایک بھگوڑا لیڈر لندن میں بیٹھ کر انقلاب لانا چاہتا ہے، پی ڈی ایم نے فیل ہی ہونا تھا،سارے ڈاکو مل کر مجھے بلیک میل کر رہے ہیں،یہ سب پارٹی کو اکٹھا رکھنے کیلئے حکومت جانے کی تاریخیں دیتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ میں ہمیں پھنسانے والے اب خود پھنس چکے ہیں،اکاونٹس کی اسکروٹنی ہوئی تو تحریک انصاف کے اکاونٹس شفاف نکلیں گے،ہم نے الیکشن کمیشن میں 40 ہزار اکاونٹس کا ڈیٹا دیا ہے،چیلنج کرتا ہوں یہ جماعتیں ایک ہزار اکاونٹس کی تفصیلات بھی نہیں دے سکتیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیاسی پشت پناہی کے بغیر سرکاری زمینوں پر قبضہ نہیں ہو سکتا،کھوکھر برادران نے 130 کروڑ کی سرکاری زمین پر قبضہ کیا ہوا تھا،مریم نواز نے غیر قانونی کھوکھر پیلس پر کھڑے ہو کر قبضہ مافیا سے اظہار یکجہتی کیا،خود کو مستقبل کا لیڈر کہنے والی مریم نواز قبضہ مافیا کی حمایت کر رہی ہیں،ان کے دور میں ہر سیاسی رہنماء نے سرکاری زمینوں پر قبضے کئے،لیکن ہماری حکومت میں بڑے بڑے ڈاکووں اور قبضہ مافیا کو نہیں چھوڑا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جس فورم پر اپوزیشن کے خلاف فیصلہ آئے وہ اس کو نہیں مانتے،نیب ان کی کرپشن پکڑ رہی ہے اور یہ نیب کو بھی نہیں مانتے،ماضی میں یہ ججز سے اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے رہے،ن لیگ نے مرضی کا فیصلہ نہ آنے پر سپریم کورٹ پر حملہ کیا،مولانا فضل الرحمن کرپٹ آدمی ہیں، ان کو مولانا کہنا علماء کی توہین ہے،فضل الرحمن مدارس کے بچوں کو استعمال کر کے اربوں پتی بنا،مولانا فضل الرحمن خود کو قانون سے بالا تر سمجھتے ہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے ابھی تک کسانوں پر خصوصی توجہ نہیں دے سکے تھے،کامیاب کسان پیکج شروعات ہے، کسانوں اور زراعت کیلئے جامع پیکج دیں گے۔

وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ، نئے وزرا کے نام سامنے آگئے
- 2 hours ago

بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا
- an hour ago

مصر نے غزہ کی تعمیر نو کا5سالہ منصوبہ پیش کر دیا، کل لاگت کتنی آئے گی؟
- 2 hours ago

گورنرخیبرپختونخوا کا صوبے میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف وزیر اعظم کو خط
- 3 hours ago

سمینٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
- an hour ago

2026 میں ہونے والی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے مکالمے کیلئے دو موضوعات تجویز
- 3 hours ago

سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
- 35 minutes ago

دارالعلوم حقانیہ دھماکا : حملہ آور کا ریکارڈ نہ مل سکا ، تفتیش کا دائرہ وسیع
- an hour ago

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے آزادکشمیر میں فری لانسنگ حب کا قیام
- 3 hours ago

پاک فوج کا وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

امجد پرویز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
- 3 hours ago

گورنر فیصل کریم کنڈی کاوزیر اعظم کو خط،بڑا مطالبہ کر دیا
- 2 hours ago