لندن : رواں برس کے تیسرے بڑے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کا 135 واں ایڈیشن 27 جون سے انگلینڈ میں شروع ہوگا۔


ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن میں آل انگلینڈ لان ٹینس اور کروکٹ کلب میں کھیلا جائے گا ۔ میگا ایونٹ کا 134واں ایڈیشن 2020 میں کھیلا جانا تھا لیکن کورونا کے باعث اس کو منسوخ کر دیا گیا تھا۔
میگا ایونٹ میں اے ٹی پی کا 135جبکہ ڈبلیو ٹی اے کا 128 واں ایڈیشن ہو گا ۔ میگا ایونٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں۔ میگا ایونٹ گراس کورٹ پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں نظر آئیں گے۔
میگا ایونٹ میں مینز سنگلز، ویمنز سنگلز، مینز ڈبلز ویمنز ڈبلز اور مکسڈ ڈبلز سمیت دیگر مقابلے ہوں گے ۔ سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ میگا ایونٹ کے مینز سنگلز مقابلوں میں اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔
خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلوی ٹینس سٹار اور سابق عالمی نمبر ایک ایشلی بارٹی اپنے اعزاز کا دفاع کریں گی۔ اسی طرح مینز ڈبلز مقابلوں میں نیکولا مکٹک اور میٹ پاویک پر مشتمل کروشین جوڑی اپنے اعزاز کی بقا کے لئے کوشاں ہوگی۔ ویمنز ڈبلز مقابلوں میں بیلجیم کی ایلیس مرٹینز اور ان کی تائیوان کی جوڑی دار ہیش سو وائی اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لئے پنجہ آزمائی کرے گی۔
رواں سال کا تیسرا میگا ایونٹ 27 جون سے شروع ہوکر11جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔میگا ایونٹ کی انتظامیہ نے ومبلڈن کے کھلاڑیوں کے لئے انعامی رقم میں ریکارڈ میں اضافہ کا اعلان کیا ہے ، جس کے مطابق انعامی رقم کو بڑھا کر 40.3 ملین پائونڈ کر دی گئی ہےجو گزشتہ سال کے ومبلڈن اوپن سے 11.1فیصد زیادہ ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ تین سالوں کے بعد پہلی بار گنجائش کے مطابق شائقین ٹینس کو سٹیڈیم میں بیٹھ کر میچز دیکھنے کی اجازت ہوگی۔
سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور ومبلڈن اوپن کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ اور خواتین کے سنگلز مقابلوں کی درجہ بندی میں عالمی نمبر ایک پائولش ٹینس سٹار آئیگا سویٹیک میگا ایونٹ کے لیے ٹاپ سیڈڈ قرار پائے ہیں۔
ومبلڈن اوپن ٹینس چیمپئن شپ کی طرف سے جاری کردہ سیڈنگ کھلاڑیوں کی فہرست کے مطابق روسی اور بیلاروسی کھلاڑی یوکرین پر جاری حملے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد ٹینس کے سنگلز مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر براجمان روس کے ٹینس سٹار ڈینیل مدویدیف ومبلڈن اوپن میں شرکت نہیں کر پائیں گے۔
جرمنی کے عالمی نمبر دو الیگزینڈر زیویریف بھی ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں ۔ ومبلڈن کے اے ٹی پی مقابلوں میں سربیا کے عالمی نمبر تین اور ومبلڈن کےدفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ سیڈنگ کی سربراہی کریں گے۔ ہسپانوی شہرت یافتہ ٹینس سٹار رافیل نڈال سیکنڈ سیڈ ہوں گے ۔
ناروے کے کیسپر رڈ تھرڈ ، یونان کے سٹیفانوس فورتھ اور سپین کے کارلوس الکاراز ففتھ سیڈڈ قرار پائے ہیں ۔ خواتین کے سنگل مقابلوں کی عالمی رینکنگ میں ومبلڈن کی دفاعی چیمپئن آسٹریلوی کی ٹینس سٹار ایشلی بارٹی نے گزشتہ جولائی میں ٹائٹل جیتنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے لی تھی اس لیے ڈبلیو ٹی اے ٹور پر غالب کھلاڑی کے طور پر پولینڈ کی آئیگا سوئیٹیک کو ٹاپ سیڈقرار دیا گیا ہے ۔
سویٹیک نے لگاتار 35 میچ جیت کر ہارڈ کورٹس اور کلے پر غلبہ حاصل کیا ہے ۔ خواتین کے سنگلز مقابلوں میں استونیا کی اینیٹ کونٹاویٹ سیکنڈ،تیونس کی اونس جبیرتھرڈ ، سپین کی پاؤلا بدوسہ فورتھ اور یونان کی ماریہ سکاری ففتھ سیڈ قرار پائیں ہیں۔ سات بار کی خواتین کی چیمپئن سرینا ولیمز کو وائلڈ کارڈ پر داخل کیا گیا اور وہ غیر سیڈڈ بھی ہیں۔
40 سالہ ولیمز نے چوٹ کی وجہ سے پچھلے سال ومبلڈن میں اپنے پہلے راؤنڈ کا میچ چھوڑنے کے بعد سے سنگلز مقابلوں میں شرکت نہیں کی ہے۔

ہنزہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.8 ریکارڈ
- 11 گھنٹے قبل

جے یو آئی اورن لیگ نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب غیرآئینی قرار دیدیا، عدالت جانے کا اعلان
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی "تاریخ ساز لمحہ ہے ، ٹرمپ
- 13 گھنٹے قبل

مریدکے میں دھرنا ختم، جھڑپوں میں ایس ایچ او شہید، متعدد ہلاکتیں
- 12 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
غزہ امن معاہدہ: امریکا، مصر، قطر اور ترکیہ نے دستخط کر دیے
- 11 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
بھارت میں افسوس ناک واقعہ ، دوران میچ کرکٹر انتقال کر گیا
- 11 گھنٹے قبل

بابِ دوستی پر افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل بحال، تجارتی سرگرمیاں تاحال معطل
- 9 گھنٹے قبل

افغانی جارحیت کے خلاف قربانیاں: 12 شہداء کی نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا
- 12 گھنٹے قبل

جنوبی افریقہ میں المناک بس حادثہ، 40 افراد جاں بحْق،درجنوں زخمی
- 14 گھنٹے قبل

غزہ امن سمٹ اور ٹرمپ کی مصر موجودگی کے دوران قاہرہ میں پراسرار دھماکہ،تحقیقات شروع
- 12 گھنٹے قبل

شہباز شریف اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات، گرمجوش مصافحہ
- 12 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ میں توسیع، رانا اقبال اور منشا بٹ نے حلف اٹھا لیا
- 14 گھنٹے قبل