پاکستان
ہم ہوتے تو روس جاتے، 10 فیصد ٹیکس سے صنعتیں بند،بے روزگاری بڑھے گی، شوکت ترین
10 فیصد ٹیکس سے صنعتیں بند ہوں گی اور بے روزگاری بڑھ جائے گی۔ حکومتی اقدامات سے چھوٹا تاجر تباہ ہو جائے گا اور یہ حکومت ساڑھے 700 ارب روپے کی پیٹرولیم لیوی لگائے گی۔

اسلام آباد: سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت معیشت سے متعلق جھوٹ بول رہی ہے۔
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بجٹ پر بجٹ لائے جا رہی ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی معاشی پالیسی تمام شعبوں کے لیے بہترین تھی اور حکومت معیشت سے متعلق جھوٹ بول رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ آپ لوگوں نے معیشت تباہ کی اور ہم ہوتے تو روس جاتے اور رعایتی معاہدہ کر کے آتے لیکن ان کو سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ اب معیشت کے ساتھ کیا کیا جائے۔
شوکت ترین نے کہا کہ جن 13 شعبوں پر ٹیکس لگایا گیا اس سے 45 سے 50 فیصد ٹیکس ہو جائے گا اور فکس ٹیکس لگائیں گے تو بڑی مچلیاں نکل جائیں گی۔ 43 ملین کا ڈیٹا ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 10 فیصد ٹیکس سے صنعتیں بند ہوں گی اور بے روزگاری بڑھ جائے گی۔ حکومتی اقدامات سے چھوٹا تاجر تباہ ہو جائے گا اور یہ حکومت ساڑھے 700 ارب روپے کی پیٹرولیم لیوی لگائے گی۔
پاکستان
ملک میں بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا
اسلام آباد: ملک میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے اور بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 28 ہزار 700 میگاواٹ تک پہنچ گئی اور ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 223 میگاواٹ ہے۔
شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ زیادہ ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوور لوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 5 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس سے ایک ہزار 290 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس 900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے بجلی کی پیداوار 122 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 291 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
پاکستان
پنجاب : مارکیٹوں، بازاروں کو رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی ختم
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے عوام اور تاجر برادری کے لئے بڑی عید کا بڑا تحفہ دے دیا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز نے پنجاب بھر کی مارکیٹوں اور بازاروں کو 9 بجے رات بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ فیصلے کا اطلاق پنجاب بھر میں آج سے ہو گا۔ چاند رات تک مارکیٹوں اور بازاروں پر وقت کی پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ تاجر برادری اور عوام کی سہولت کیلئے کیا ہے۔کاروبار اور شاپنگ میں آسانیاں پیدا ہوں گی۔
دنیا
جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر ن لیگ کا احتجاج
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ کی رہائش گاہ کے باہر مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔

لندن میں ہونے والے احتجاج کے شرکاء کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نے عمران خان کو رد کر دیا ہے، عمران خان جمہوری حکومت کو گرانے کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک ہمارے قائد کے گھر کے سامنے احتجاج ہوگا، ہم بھی یہاں احتجاج کرتے رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو الیکشن کے لیے انتظار کرنا ہوگا، حکومت ختم ہونا خود ان کی نالائقی ہے۔
امن و امان قائم رکھنے کے لیے پولیس کی نفری بھی وہاں موجود تھی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا
-
تجارت ایک دن پہلے
پنشن میں اضافہ ، وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید اضافے کی سفارش
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا انتخاب کا لعدم قرار دے دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
حمزہ شہباز عبوری وزیر اعلیٰ برقرار،دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا:سپریم کورٹ
-
پاکستان 10 گھنٹے پہلے
عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیاں ہوں گی، سمری وزیراعظم کو ارسال