اسلام آباد: عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کے ملک میں 406 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ شہر قائد میں کورونا متاثرین کی شرح 21.71 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جو کہ پورے ملک میں سب سے زیادہ ہے۔


جی این این کے مطابق قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 406 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پورے ملک میں کورونا کے 435 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جو کہ 22 مارچ کے بعد سبے زیادہ مثبت کیسز تھے۔
این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 ہزار 437 کورونا ٹیسٹس کیے گئے جن میں مثبت شرح 2.81 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا متاثرین میں سے دو افراد کی اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں۔
اعداد و شمار کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کورونا متاثرین میں سے 94 مریضوں کی حالت انتہائی تشویشناک قرار دی گئی ہے جب کہ گزشتہ روز ایسے مریضوں کی تعداد 87 تھی۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں کورونا متاثرین کی شرح 21.71 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ مردان 8.77 فیصد کے ساتھ دوسرے اور 8.51 فیصد کے ساتھ حیدرآباد تیسرے نمبر پر رہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد اور پشاور میں مثبت کیسز کی شرح 3 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی دباؤ: اسرائیل کا غزہ کیلئے اردن بارڈر کھولنے کا اعلان
- 2 دن قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان جلد سٹیلائٹ انٹرنیٹ کا آغاز کرے گا، شزہ فاطمہ خواجہ
- 2 دن قبل

ہم دشمن کو چھپ کے نہیں للکار کر مارتے ہیں، چیف آف ڈیفینس فورسز عاصم منیر
- 2 دن قبل
سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمیدکو 14سال قیدبامشقت کی سزا
- 3 گھنٹے قبل
شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، جیل منتقل
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کو پہلی بار فیفا سیریز میں شامل کر لیا گیا
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سٹاک ایکسچینج کا ایک اور سنگ میل ، پہلی مرتبہ ایک لاکھ ستر ہزار پوائنٹس کی بلند ترین سطح عبور کرلی
- 2 دن قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 گھنٹے قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 گھنٹے قبل






