جی این این سوشل

پاکستان

وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم

اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے 10 سال سے زیر تعمیرجدید اسلام آباد جیل کمپلیکس کو اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیراعظم کا جدید جیل کمپلیکس اگلے سال تک مکمل کرنے کا حکم
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد جیل کمپلیکس کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے منصوبے کی تکمیل میں تاخیر کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔

جاری کئے گئے احکامات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے ، وزیر اعظم نے کمیٹی سے ایک ہفتے کے اندر رپورٹ بھی طلب کی ہے۔

وزیر اعظم نے اگلے مالی سال میں منصوبے کو مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی اور منصوبے کی جائزہ کمیٹی قائم کی۔

اسلام آباد جیل کمپلیکس دنیا کی جدید جیلوں کی طرز پر تعمیر کیا جا رہا ہے ۔ عمارت کی عدم تعمیر کے باعث گزشتہ 60 سال سے اسلام آباد کے قیدیوں کو اڈیالہ جیل بھیجا جاتا ہے۔

جدید جیل سیکٹر ایچ 16 میں موٹروے کے قریب نوے ایکڑ رقبے پر تعمیر کی جا رہی ہے، جیل حکام کے لئے تربیتی سنٹر بھی اس منصوبے کا حصہ ہے۔

کھیل

پاک،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کیلئے فرسٹ کلاس انکوژر کی ٹیکٹس فراہم کر دی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک،نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: چیئرمین پی سی بی کی یتیم بچوں کو میچ دیکھنے کی خصوصی دعوت

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بے سہارا ور یتیم بچوں کومیچ دیکھنے کی خصوصی دعوت دے دی۔ چیئرمین پی سی بی کی ہدایت پر بچوں کیلئے فرسٹ کلاس انکوژر کی ٹکٹس فراہم کر دی گئیں۔
140  بے سہارا اور یتیم بچے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مہمان ہوں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کے مسکراہٹ کیلئے یہ حقیر سی کوشش ہے۔ 
یادر رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل سیریز جاری ہے ۔ سیریز کے 3 میچ کھیلے جا چکے ہیں جبکہ چوتھا میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کل کھیلا جائے گا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، ماڈل گھروں  کی تعمیر اور ماہانہ قسط بارے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’’ اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور سمیت پانچ بڑے شہروں میں 519کنال اراضی پر ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پراجیکٹ کی اصولی منظوری دے دی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت، اپنا گھر ‘‘پراجیکٹ کو شہروں کے قریب تر لانچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کم سے کم لاگت میں بہترین گھرتیار کرنے کا حکم دیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں ہائوسنگ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ماڈل گھروں کی تعمیر اور ماہانہ قسط کے بارے میں بتایا گیا۔ 
اجلاس کے شرکاء کو مزید بتایا گیا کہ کم آمدن والے بے گھر لوگوں کی ہاؤسنگ سکیم کیلئے پانچ شہروں میں سٹیٹ لینڈ کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔ اجلاس میں گھروں کے نقشوں کیلئے پاکستان کونسل فار آرکیٹیکٹ اینڈ ٹاؤن پلانرزسے مشاورت پر بھی اتفاق ہوا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہاؤسنگ پراجیکٹ کے حوالے سےخصوصی اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر پرویز رشید،وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق، چیف سیکرٹری، کمشنر لاہور اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

بھکر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، ترجمان سی ٹی ڈی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بھکر کے قریب سی ٹی ڈی کی کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک

بھکر کے قریب محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کی کارروائی، خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد ہلاک کردیئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بھکر کے قریب سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے، دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll