Advertisement
پاکستان

عائشہ گلالئی نے عمران خان کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 28 2022، 6:10 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
عائشہ گلالئی نے عمران خان کیخلاف چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا

اپنے خط میں عائشہ گلا لئی نے لکھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان آرمی سمیت ملکی اداروں پر  بے بنیاد الزامات لگا رہے ہیں، عمران خان پاک فوج کو سیاست میں گھسیٹ کر خانہ جنگی چاہتے ہیں۔‘

عائشہ گلالئی نے خط میں مزید لکھا کہ ’عمران خان بار بار نیوٹرل کا لفظ استعمال کر کے اداروں کو دھمکا رہے ہیں،سابق وزیر اعظم عمران خان کیخلاف از خود نوٹس لے کر غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔‘

سابق رکن قومی اسمبلی عائشہ گلالئی نے خط میں لکھا کہ ’عمران خان کی جماعت تحریک انصاف پر  پابندی عائد کی جائے، سابق وزیر اعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) پر ڈالا جائے۔‘

خیال رہے کہ اگست 2017 میں عائشہ گلالئی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے پارٹی چیئرمین عمران خان پر سنگین الزامات لگائے اور کہا کہ ان کی وجہ سے پارٹی میں ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی عزت محفوظ نہیں۔

عائشہ گلالئی نے اپنی پریس کانفرنس میں عمران خان کی جانب سے نامناسب پیغامات بھیجے جانے کا بھی دعویٰ کیا تھا جس کے بعد عمران خان نے عائشہ گلالئی کو پارٹی کی منحرف رکن قرار دیا اور ان کی اسمبلی رکنیت ختم کروانے کیلئے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا، تاہم الیکشن کمیشن نے عمران خان کا ریفرنس مسترد کردیا تھا۔

بعدازاں عائشہ گلالئی نے اپنی پارٹی بنانے کا اعلان کردیا تھا۔

Advertisement
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 6 days ago
نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

نوشہرہ میں فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنرمانسہرہ زخمی

  • 5 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 3 days ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 3 days ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 6 days ago
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 days ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 3 days ago
ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • 5 days ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 3 days ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 3 days ago
پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

پاکستانی نژاد امریکی اداکار فاران طاہر کی اٹھارہ سال بعد ہالی وڈ واپسی

  • 5 days ago
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 5 days ago
Advertisement