جی این این سوشل

پاکستان

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات نےبارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محکمہ موسمیات نے بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی کر دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے یکم جولائی سے 4 جولائی تک کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ 

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری الرٹ کے مطابق 30 جون سے 4 جولائی تک اسلام آباد، کشمیر اور دیگر علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

بتایا گیا ہے کہ ژوب، زیارت، خضدار اور لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ  2 سے 4 جولائی تک اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، 3 سے 5 جولائی تک کراچی اور حیدر آباد میں موسلا دھار بارش کے ساتھ اربن فلڈنگ کے بھی خطرات ہیں۔

جرم

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر میں سکیورٹی فورسز کا مشترکہ آپریشن، انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشتگرد نے جمرود میں دینی مدارس کے 4 طلبہ کو اغواء کیا تھا اور انہیں کالعدم تنظیم میں شامل ہونے کی ترغیب دی تھی۔ دہشتگرد نے چاروں طلباء کو افغانستان منتقل کیا ، 2 کو دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ایک طالب علم کو افغانستان واپسی پر حساس اداروں نے گرفتار کیا، دہشت گرد عظمت کے سر کی قیمت لاکھوں روپے مقرر تھی، ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز ،پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سپریم کورٹ کا ملک بھر میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں پر تجاوزات ختم کرنے کا حکم

سپریم کورٹ نے ملک بھر کی سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ رجسٹری نے کراچی تجاوزات کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا جس میں ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے حکمنامے کی کاپی اٹارنی جنرل، تمام ایڈووکیٹ جنرلز اور تمام سرکاری اداروں کو بھیجنےکا حکم دیتے ہوئے پیمرا کو اس ضمن میں پبلک سروس میسیج شائع اور نشر کرنے کا بھی کہا ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومت 3 دن میں سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کریں، متعلقہ ادارے قبضہ کرنے والوں کے اخراجات پر تجاوزات ختم کریں۔

حکم نامے میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل، ایڈووکیٹ جنرل اور کے ایم سی کے وکیل کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر قبضے اور تجاوزات ہیں، قبضہ کرنے والا سمجھتا ہے کہ اس کی اپنی پراپرٹی کے سامنے قبضہ کرنا اس کا حق ہے،  لوگوں نے فٹ پاتھوں پر جنریٹرز تک لگا دیئے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے بھی تجاوزات قائم کر رکھی ہیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ شہریوں کی آزادنہ نقل و حرکت روکنے کا اختیار کسی کے پاس نہیں، سرکار کے اخراجات کے لیے ٹیکس دینے والے عوام کے حقوق کوئی نہیں چھین سکتا۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا بینچ کئی روز سے کراچی رجسٹری میں شہر قائد میں تجاوزات اور نالہ متاثرین سے متعلق درخواستوں کی سماعت کر رہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے سعودی عرب روانہ

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے  سعودی عرب  روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے شروع ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلؤس شواب نےاس  فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll