جی این این سوشل

علاقائی

کراچی میں مون سون کے دوران اربن فلڈنگ کا خدشہ ، متعلقہ اداروں کو ایڈوائزی جاری 

کراچی والے تیار ہوجائیں، محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یکم سے 5 جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور اربن فلڈنگ کا امکان ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی میں مون سون کے دوران اربن فلڈنگ کا خدشہ ، متعلقہ اداروں کو ایڈوائزی جاری 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صوبائی دارالحکومت کراچی  یکم  سے پانچ جولائی تک کراچی ، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹہ میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، اس حوالے سے پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ایڈوائزری جاری کردی۔

رپورٹس کے مطابق موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے تین سے پانچ جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے متعلقہ اداروں کو ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ ممکنہ اربن فلڈنگ اور دیگر خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار رہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کیلیے مشینیں اور عملے کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے، ضروت مند افراد کی مدد کے لئے ایمرجنسی ہیلپ لائن، اسپتالوں میں بجلی کی مسلسل فراہمی کیلیے جنرینٹر اور دیگر انتظامات کئے جائیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے ماہی گیروں کو تین سے پانچ جولائی تک سمندر میں جانے سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

پاکستان

شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

ہر طرح سے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا لیکن کبھی قبضہ مافیا کے ماتحت کام نہیں کروں گا ، شیر افضل مروت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل  مروت کا  پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان

شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے ساتھ کام نہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

 شیرافضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کل بھی ملاقات کیلئے آیا آج بھی ملاقات کیلئے آیا لیکن آج بھی ملاقات نہیں کرائی گئی۔ لگتا ہے سپرٹینڈنٹ کوبھی کوئی زہر کھلایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری ملاقات میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہیں۔ شبلی فراز نے خان صاحب کو سعودی سفیر کا پیغام پہنچایا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی(پی اے سی) کے لیے میری نامزدگی پر تحفظات ہیں، مجھے ایسی کمیٹی کا عہدہ ہی نہیں چاہیئے جس میں شبلی فراز اور عمر ایوب حائل ہوں۔ میں نے پی ٹی آئی کے مردہ گھوڑے میں جان ڈالی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ خیبر پختو خوا سے کراچی تک پی ٹی آئی کو متحرک کیا ہے۔ پولیٹیکل کمیٹی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی نے میرا نام فائنل کیا تھا لیکن کمیٹی میں ووٹنگ کے ذریعے میرا نام مسترد کیا گیا۔ کیا یہ ایک شخص کی تذلیل نہیں کہ بار بار میرا نام پی اے سی سے ڈراپ کیا جارہا ہے۔ مجھے بانی پی ٹی آئی سے ملنے نہیں دیا جارہا کچھ لوگ میرے خلاف ہوگئے ہیں۔

شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ میں ہر طرح سے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑا رہوں گا لیکن کبھی قبضہ مافیا کے ماتحت کام نہیں کروں گا۔ ہماری جنگ تھی کہ ہم دھاندلی کے خلاف احتجاج کریں لیکن میرے علاوہ کوئی احتجاج کیلئے نہیں نکلا ۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں خوشامد والا نہیں ہوں بلکہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات کا پابند ہوں، بانی پی ٹی آئی بلائیں گے تو آؤں گا لیکن ان کیساتھ کام نہیں کروں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت نے عوام پر ایک اور مہنگائی کا بم گرا دیا

نیپرا نے عوام پر بجلی گرادی ،ایک ماہ کیلئے بجلی 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی، وٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

بجلی کی قیمت میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مارچ کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک ماہ کےلیے کیا گیا۔

بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق رواں ماہ کے بجلی بلوں پر ہوگا، اضافہ کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا

نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 26 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

پاکستان بار کونسل کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان بار کونسل  کا ایک روزہ ہڑتال کا اعلان

پاکستان بار کونسل نے لاہور میں ہونے والے پولیس کا وکلا پر تشدد کے باعث پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا ۔ 

لاہور ہائیکورٹ میں پولیس کے داخلے پر ہونےوالی پولیس  اور وکلا کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں پولیس اور وکلا کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے باعث پولیس نے 30 منتشر وکلا کو بھی حراست میں لےلیا گیا ۔ 

وکلا کی جانب سے کل پورے پاکستان میں ہڑتال کا اعلان کردیا گیا ہے پاکستان بار کونسل کے صدر نے کہا کہ کل کسی بھی عدالت میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوگا ۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll