جی این این سوشل

کھیل

شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ

شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ  ہوں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی بھی جونیئر کرکٹ لیگ کا حصہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

پاکستان جونیئر کرکٹ لیگ کا پہلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی، جاوید میانداد، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی جوان کھلاڑیوں کی کوچنگ کریں گے۔

 

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان جاوید میاندادکو پاکستان جونیئر لیگ کا مینٹور جبکہ اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی، شعیب ملک اور ڈیرن سیمی کو پی جے ایل کے ابتدائی ایڈیشن کے لیے ٹیموں کا مینٹور مقرر کردیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے مزید مینٹورز کابھی جلد اعلان کیا جائےگا۔پاکستان جونیئر لیگ کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری کیا گیا ہے۔ جس میں سابق کپتان نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے ہوئے انڈر 19 کھلاڑی پاکستان جونیئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔

 

انہوں نے کہا ہے کہ اس لیگ میں کھیلنے والے کھلاڑی ہمارے مستقبل کے سپر اسٹار ہوں گے۔ہ میں بھی اس لیگ کا حصہ ہوں گا اور آپ سے اکتوبر میں ملوں گا۔

پاکستان

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر 21 اپریل کو ضمنی انتخابات ہوں گے، الیکشن کمیشن

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا

الیکشن کمیشن نے قومی وصوبائی اسمبلیوں کی 23نشستوں پرضمنی انتخابات کےلئے شیڈول جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 23 نشستوں پر ضمنی انتخابات 21 اپریل کو ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق پنجاب میں قومی اسمبلی کی 6، پنجاب اسمبلی کے 12 حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔

پی پی 22، چکوال کم تلہ گنگ ،پی پی 32، گجرات ،پی پی 36 وزیرآباد، پی پی 54، نارروال میں انتخابات ہوں گے، پی پی 93، بھکر، پی پی 139، شیخوپورہ ،پی پی 147، لاہور، پی پی 149، لاہور ،پی پی 158، لاہور ،پی پی 164، لاہورمیں میدان سجےگا،جبکہ پی پی 266، رحیم یار خان ،پی پی 290،

ڈی جی خان پنجاب میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 132اور 119 کے لیے ضمنی انتخابات کروائے جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدلیہ کی آزادی  پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ اعلامیہ

ایگزیکٹو کی جانب سے ججز کے عدالتی کاموں میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدلیہ کی آزادی  پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ اعلامیہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی  پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ایگزیکٹو کی جانب سے ججز کے عدالتی کاموں میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں چیف جسٹس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلایا۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔

فل کورٹ سیشن کے اعلامیے کے مطابق 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کا خط موصول ہوا، معاملے کی سنگینی کے باعث چیف جسٹس نے اسی روز اسلام آباد کے 6 ججز کا اجلاس بلایا جس میں ہر جج کو انفرادی طور پر سنا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فل کورٹ اجلاس دوبارہ بلایا گیا۔ اجلاس میں ججز کو وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ فل کورٹ اجلاس میں چھ ججوں کے خط میں اٹھائے گئے مسائل پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم سے ملاقات میں واضح کیا گیا کہ عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ایگزیکٹو کی جانب سے ججز کے عدالتی کام میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر گزشتہ روز بھی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ IHC کے چھ ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل (SJC) کو خط لکھا اور مطالبہ کیا کہ ہم تحقیقات کے حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے موقف کی مکمل حمایت کریں۔ اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت کی جا رہی تھی تو آزادی سلب کرنے والے کون تھے؟ ان کی حمایت کس نے کی؟ سب کا احتساب ہونا چاہیے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو، ججز کے لیے ضابطہ اخلاق میں کوئی رہنمائی نہیں ہے کہ ایسی صورت حال کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

روسی فوجی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ، پائلٹ نے کود کر جان بچائی

ماسکو: روس کا ایک جنگی طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روس کا فوجی طیارہ جزیرہ نما کریمیا کے سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں پائلٹ نے جلتے ہوئے طیارے سے پیرا شوٹ کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔

حکام کے مطابق سیواستوپول شہر کے ریسکیو اہلکاروں نے پائلٹ کو ساحل سے تقریبا 200 میٹر دور سے ریسکیو کرلیا۔ پائلٹ کو کوئی چوٹ نہیں آئی تاہم انہیں طبی معائنے کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ طیارہ گرنے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ سمندر سے ملبہ بھی نکالا جارہا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll