کراچی:ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر جاری ہے اور پاکستان کورونا ویکسین کے مرحلے میں داخل ہونے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے اسی سلسلہ میں سندھ میں کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ بدھ سےشروع ہوگا۔

سندھ میں کورونا ویکسین کس طرح ہوگی تفصیلات سامنے آ گئیں۔ سندھ میں کورونا ویکسین کا پہلا مرحلہ بدھ سےشروع ہوگا اور سندھ میں کورونا ویکسینیشن کے لئے 2ہزار سے زائد افراد کو ٹریننگ دی گئی ہے جبکہ سندھ میں کورونا ویکسینیشن کے لئے کراچی میں دس مراکز قائم کیے گئے ہیں اور سندھ بھر میں کورونا ویکسین کے لئے 210کیوبیکل بنائےگئے ہیں۔
پہلے مرحلے میں دستیاب 82ہزار افراد کو ویکسین دی جائےگی جبکہ سندھ میں یومیہ 20ہزار 500افراد کو کورونا ویکسین دینے کی استعداد ہوگی تاہم یومیہ دس ہزار سےزائد افراد کو 7روز میں کورونا ویکسین کا پہلا ڈوز دیاجائےگا،لمس اسپتال جامشورو اور کراچی کےنجی اسپتال میں یومیہ 2400ہیلتھ کیئر اسٹاف کو ویکسین دی جائےگی اور سندھ میں 19ہزار 309ڈاکٹرز کو کورونا ویکسین دی جائےگی۔
کورونا ویکسین کے لئے 49ہزار سپورٹ ہیلتھ کیئر اسٹاف کو ویکسین دی جائےگی جبکہ 54ہزار سےزائد پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی کورونا ویکسین دی جائےگی،47ہزار پولیو ورکرز کو بھی کورونا ویکسین کے لئے رجسٹرڈ کیاگیاہے اور صوبے بھر میں سب سےزیادہ 23ہزار افراد کو ضلع جنوبی میں کورونا ویکسین دی جائےگی۔
خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں اورملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد5لاکھ41ہزار31 تک پہنچ گئی،تاہم ملک میں کورونا سے 4 لاکھ 96 ہزار745 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں اور زیر علاج مریضوں کی تعداد 33 ہزار 726 ہے جبکہ کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں 4 ہزار 681 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 3 ہزار969، خیبر پختونخوا ایک ہزار879، اسلام آباد476، گلگت بلتستان102، بلوچستان میں 194 اور آزاد کشمیر میں259افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 78 لاکھ 48 ہزار 316 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، تاہم گذشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار 381 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تعینات
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کل قذافی اسٹیڈیم میں سیمی فائنل دیکھے گا
- 4 گھنٹے قبل

سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کی جانب سے آزادکشمیر میں فری لانسنگ حب کا قیام
- 5 گھنٹے قبل

سینیٹر فیصل واوڈا نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیان پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا
- 3 گھنٹے قبل

سمینٹ کی ایکسپورٹ میں 34 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ
- 4 گھنٹے قبل

2026 میں ہونے والی اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس کے مکالمے کیلئے دو موضوعات تجویز
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج کا وزیرستان میں ٹی ٹی پی کے خلاف ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل

وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ، نئے وزرا کے نام سامنے آگئے
- 5 گھنٹے قبل

سکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، چھ دہشت گرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

گورنر فیصل کریم کنڈی کاوزیر اعظم کو خط،بڑا مطالبہ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

دارالعلوم حقانیہ دھماکا : حملہ آور کا ریکارڈ نہ مل سکا ، تفتیش کا دائرہ وسیع
- 4 گھنٹے قبل

مصر نے غزہ کی تعمیر نو کا5سالہ منصوبہ پیش کر دیا، کل لاگت کتنی آئے گی؟
- 5 گھنٹے قبل