Advertisement
پاکستان

بلی سے انسان میں کورونا وائرس منتقل ہونےکی تصدیق

تھائی لینڈ میں پالتو بلی سے مالکن میں کووڈ منتقل ہونے کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 30th 2022, 10:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلی سے انسان میں کورونا وائرس منتقل ہونےکی تصدیق

کئی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہےکہ بلیاں دیگر  بلیوں میں وائرل انفیکشن  پھیلانےکا باعث ہوسکتی ہیں لیکن بلی سے انسان میں انفیکشن کی منتقلی کا واقعہ یقیناً اس سے قبل آپ نے نہیں سنا ہوگا۔

اب تھائی لینڈ کے ڈاکٹروں کو  پہلی مرتبہ ٹھوس شواہد ملے ہیں جن میں بلیوں کو ان جانوروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے جو انسانوں میں وائرس کی منتقلی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

سائنسی جریدے 'نیچر' میں شائع ہونے والی ایک تحریر میں بتایا گیا کہ تھائی لینڈ کے سائنسدانوں کے مطابق  جانوروں کی ایک سرجن کو بلی سے کورونا وائرس ہوا ہے۔

محققین کے مطابق گزشتہ دو سالوں سے امکان تھا کہ بلیاں انسانوں میں وائرس منتقل کرسکتی ہیں تاہم اس کے کوئی شواہد موجود نہیں تھے لیکن اب ایک کیس رپورٹ ہوچکا ہے۔

سرجن کو بلی سے کووڈ کیسے ہوا؟

تحریر کے مطابق بلی نے ڈاکٹر کے چہرے پر چھینکا جس کی وجہ سے وائرس ڈاکٹر میں منتقل ہوا، حتیٰ کہ ڈاکٹر نے ماسک اور دستانے پہن رکھے تھے لیکن آنکھیں کھلی تھیں۔

سرجن میں وائرس کے آثار نمودار ہونے پر ٹیسٹ کیا گیا جو کہ مثبت آیا،  بعدازاں بلی کا ٹیسٹ بھی مثبت آیا جس کے بعد اس کی تصدیق ہوگئی۔

Advertisement
ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے

  • 2 days ago
نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ  کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان

  • 14 hours ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا

  • 8 hours ago
وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی

  • 12 hours ago
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 2 days ago
پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت

  • 8 hours ago
غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید

  • 2 days ago
فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور

  • a day ago
سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی

  • 13 hours ago
مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار

  • 14 hours ago
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار

  • a day ago
اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • a day ago
Advertisement