پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے وکلا سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کیسے دوبارہ وزیراعلیٰ بن سکتا ہے، اس سیٹ اپ کو مسلط کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن پر کسی کو اعتبار نہیں، مسائل کا حل آزادانہ اور شفاف انتخابات ہے۔
اس سے پہلے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ بار کا دعوت دینے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ، کسی بھی جمہوریت میں میڈیا پر اتنا پریشر نہیں ڈالا گیا جتنا آج ہے۔
عوام آزادی چاہتی تھی اس لئے پاکستان بنا، قائد اعظم اور علامہ اقبال نے آزادی کے لئے جدوجہد کی، قائد اعظم نے اس وقت بھانپ لیا تھا کہ بھارت مودی کا بن جائیگا۔
رحمت العالمین اتھارٹی بنائی تاکہ ہمارے بچوں کو پاکستان بننے کی وجہ پتہ چلے، ریاست مدینہ انقلاب تھا، مدینہ کی ریاست نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت تھی۔
زمانہ جہالت میں چھوٹے چوروں کو سزا ملتی اور بڑے چوروں کو این آر او مل جاتا، غریب ممالک کے مزید غربت میں جانے کی وجہ 17 سو ارب ڈالرز سالانہ غریب ممالک سے چوری ہے۔
غریب ممالک سے پیسہ چوری ہوکر امیر ممالک میں چلا جاتا ہے،این آر او لینے والا ملک تباہ ہوجاتا ہے۔
لندن میں والدہ کو علاج کے لئے لیکر گیا تو پہلی بار فلاحی ریاست دیکھی، جہاں سے میری والدہ کا پیسے دیکر علاج ہوا وہیں غریبوں کا مفت علاج ہورہا تھا۔
اسپتال کا عملہ پیسے دیکر علاج کرانے اور مفت علاج کرانے والوں میں کوئی تفریق نہیں کرتا تھا۔ پاکستان میں اشرافیہ کے پاس سہولیات ہیں غریبوں کو بنیادی سہولتیں میسر نہیں۔
امریکیوں نے کہاں عمران خان کو فارغ نہ کیا تو سنگین نتائج ہونگے۔ مراسلہ جب پہلی بار پڑھا تو بار بار پڑھا کہ یہ کسی آزاد ملک کو کوئی کیسے کہ سکتا ہے۔
میں حیران تھا کہ امریکی کس کو حکم دے رہے ہیں ہمیں ہٹانے کا، امریکی مراسلے کے بعد لوٹوں کو مہنگائی یاد آگئی۔
3 دوست ممالک نے پیسے دیئے جس سے حالات بہتر ہوئے، ہمارے حکومت کے پہلے 2 سال مشکل تھے کورونا نے معیشت متاثر کی۔
لاک ڈاؤن نہ لگاکر معیشت بچائی، آئی ایم ایف سے بات کرکے ٹیکس کم کرائے عوام کو سہولت دی، حکومت کے تیسرے سال سے حالات بہتر ہونے شروع ہوگئے۔ ہمارے دور میں گروتھ ریٹ 6 فیصد تھی، لوٹے امریکی سفارت خانے ملاقاتیں کرنے جاتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سازش پرجوڈیشنل انکوائری ہوجائے تو سب سامنے اجائے گا۔ شوکت ترین کے ذریعے نیوٹرلز کو پیغام بھجوایا معیشت تباہ ہوجائیگی۔
کھیرے کا پانی: صحت بخش مشروب جس کے حیران کن فوائد جانیں
- 35 منٹ قبل

شہریوں کےلیے بری خبر، ایک ہی روز میں سونا 14 ہزار روپے مہنگا،فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
- 8 گھنٹے قبل

عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے وزیر اعلیٰ کے پی کا اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع
- 3 گھنٹے قبل

8جنگیں رکواچکا ہوں ،نویں جنگ رکوانا چاہتاہوں،ٹرمپ کی پیوٹن سے ٹیلیفونک گفتگو
- 6 گھنٹے قبل

نومبر احتجاج کیس: علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری
- 3 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی زیر صدارت افغان مہاجرین پر اجلاس، وزیراعلیٰ کے پی غیر حاضر
- 31 منٹ قبل

پشاور، ایبٹ آباد اور گلگت میں زلزلے کے جھٹکے
- 3 گھنٹے قبل

طالبان کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر ہوا کیونکہ پاکستان ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے،دفتر خارجہ
- 4 گھنٹے قبل

محکمہ ماحولیات کا پنجاب بھر میں ہوٹلوں اور باربی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
- 8 گھنٹے قبل

پنجاب کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دیدی،مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال
- 6 گھنٹے قبل

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں میں کمانڈر سمیت 10 خوارج جہنم واصل
- 9 گھنٹے قبل

ابراہام معاہدے میں توسیع جلد متوقع، سعودی عرب شامل ہو سکتا ہے ، ٹرمپ
- 37 منٹ قبل