جی این این سوشل

دنیا

چین کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کرانے پر بھارت کی مخالفت

پاکستان پہلے ہی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کرانے کی بھارتی کوشش کو مسترد کر چکا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چین کی مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس کرانے پر بھارت کی مخالفت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چین نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کرانے کی مخالفت کردی.

چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر چین کا موقف مستقل اور واضح ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، متعلقہ فریقین کو مسئلہ پیچیدہ بنانے والے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے، علاقائی امن و استحکام کے لیے تنازعات کو بات چیت اور مشاورت سےحل کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام بڑی معیشتیں عالمی معاشی نظم و نسق کو بہتر بنانے میں مثبت کردار ادا کریں، چینی ترجمان کے مطابق چین اس اجلاس میں شرکت کرنے کے معاملے کو دیکھے گا۔

پاکستان پہلے ہی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جی ٹوئنٹی اجلاس کرانے کی بھارتی کوشش کو مسترد کر چکا ہے۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے اگلے سال جی ٹوئنٹی اجلاس جموں و کشمیر میں کرانے کا کہا گیا تھا۔

ٹیکنالوجی

لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز

یونیورسٹی، کالجوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں نصب وائی فائی کے ذریعے اب بلا تعطل رابطے کا تجربہ کر سکتے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور میں فری وائی فائی سروس کا آغاز

پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج مختلف مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ لاہور کی 50 مقامات پر فری وائی فائی سروس کا آج سے آغاز کر دیا گیا ہے۔ یونیورسٹی، کالجوں، مارکیٹوں اور بازاروں میں نصب وائی فائی کے ذریعے اب بلا تعطل رابطے کا تجربہ کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہر بھر میں مفت وائی فائی متعارف کرانے کے ساتھ لاہور کی ڈیجیٹل تبدیلی کا آغاز کر دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں اکثر لاشیں ناقابل شناخت ہو چکی ہیں ، رپورٹ جاری

فلسطینی شہری دفاع کے ایک اور رکن محمد مغیر نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی دس لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جب کہ دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوبیں لگی ہوئی تھیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اکثر لاشیں ناقابل شناخت ہو چکی ہیں ، رپورٹ جاری

فلسطینی شہری دفاع کے حکام نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوجی کارروائی کانشانہ بننے والے غزہ کے دو ہسپتالوں سے ملبے والی چار سو کے قریب لاشوں میں سے اکثر ناقابل شناخت ہو چکی ہیں، ان لاشوں میں بچوں کی لاشیں بھی شامل ہیں اور کم از کم 20 لاشیں ایسے افراد کی ہیں جن کو بظاہر زندہ دفن کیا گیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی شہری دفاع نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی شہریوں کے خلاف اس اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو اسرائیلی فوج کے ان جرائم کا جائزہ لینے کے لئے غزہ آنے دیا جائے۔خان یونس کے محکمہ شہری دفاع کے سربراہ یامین ابو سلیمان نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے برآمد ہونے والی 392 لاشوں میں سے صرف 65 کی شناخت رشتہ داروں نے کی ہے جبکہ باقی زیادہ تر لاشیں گلنے سڑنے یا مسخ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کچھ متاثرین کواجتماعی قبروں میں دفن کرنے سے قبل تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ ہمارے لوگوں کے خلاف اس جارحیت کو فوری طور پر ختم کرنے کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالے اور انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کو اسرائیلی فوج کے ان جرائم کا جائزہ لینے کے غزہ آنے دیا جائے۔

فلسطینی شہری دفاع کے ایک اور رکن محمد مغیر نے کہا کہ غزہ کی اجتماعی قبروں سے ملنے والی دس لاشوں کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جب کہ دیگر کے ساتھ میڈیکل ٹیوبیں لگی ہوئی تھیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں زندہ دفن کیا گیا ہے۔ہمیں ان لوگوں کی تقریباً 20 لاشوں کے لیے فرانزک معائنے کی ضرورت ہے جنہیں ہمارے خیال میں زندہ دفن کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حلقہ پی پی 32گجرات سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی موسی الہی نے حلف اٹھا لیا

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ پی پی 32گجرات  سے منتخب  رکن پنجاب اسمبلی   موسی الہی نے حلف اٹھا لیا


گجرات : نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری موسی الہی نے پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 32 گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری موسی الہی نے ضمنی انتخابات میں پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی۔

گجرات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری موسی الہی  نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ۔

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں  نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی ۔ پہلی بار اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر چودھری موسی الہی نے اپنے  حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کے لیے اواز اٹھاتا رہوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll