جی این این سوشل

پاکستان

امپورٹڈ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے : عمران خان 

اسلام آباد: سابق وزیراعظم و پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ روس سے سستا تیل خریدنے کی بجائے امپورٹڈ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

امپورٹڈ حکومت عوام پر ناقابل برداشت بوجھ ڈال رہی ہے : عمران خان 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے  چئیرمین  عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ  امریکی سازش کے تحت لائی گئی حکومت خود کو 1100 ارب روپے کا این آر او 2 دے رہی ہے ، پیٹرول کی قیمت میں کل 99 روپے،ڈیزل کی قیمت میں 133 روپے کا اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ کل ہمارے احتجاج میں شامل ہوں۔ 

 اپنی ٹویٹ میں عمران خان نے ایک تصویر بھی شئیر کی جس میں " چوروں کو ریلیف عوام کو تکلیف"  کا لوگو  متعارف کرایا گیا ہے ۔ 

پاکستان

ہم امداد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم

سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں، مصدق ملک

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ہم امداد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں، وفاقی وزیر پٹرولیم

وفاقی وزیر پٹرولیم و فوکل پرسن پاک سعودی شراکت داری ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ 30 سے 35 سعودی کمپنیوں کے نمائندے پاکستان میں توانائی ،ریفائنری ، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے بات چیت کررہےہیں،پہلے حکومت سے حکومت کی سطح پر معاہدے ہوئے ،اب بزنس ٹو بزنس معاہدے ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑ اور وفاقی وزیر تجارت جام کمال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مصدق ملک کا کہنا تھا کہ  اکستان کا کاروباری وفد بھی سعودی عرب کا دورہ کرے گا،سعودی سرمایہ کاری سے نوجوانو ں کو روزگار اور اپنے کاروبار شروع کرنے کے مواقع میسر آئیں گے،ہم مدد نہیں تجارت اور کاروبار چاہتے ہیں۔

مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گزشتہ چند ہفتوں کے درمیان اہم تجارتی دورے ہوئے اور مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی تجارتی وفد اس وقت پاکستان کے اہم دورے پر ہے۔ پاکستان کی 125 کمپنیاں سعودی کمپنیوں سے مذاکرات کررہی ہیں۔ توانائی ، سولر منصوبوں،زراعت ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں بات چیت جاری ہے۔سعودی وفد نے پاکستان کی تمام وزارتوں کے ساتھ مل بیٹھ کر جی ٹو جی ریفائنری ،پاور اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر بات چیت کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سعودی وژن 2030 کے لئے بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کےساتھ مل کر چھوٹے چھوٹے کاروبار شروع کر سکتے ہیں جس سے ملک کی معاشی ترقی ہو گی۔ ہم چاہتے ہیں کہ ناامیدی کا کلچر ختم ہو۔ اس یقین کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے کہ ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ پاکستانی سرمایہ کاروں کو بھی تجارت میں اپنا حصہ ڈالنے کا موقع ملے گا۔ 

وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ سعودی کمپنیوں کے ساتھ ایک ایک کوآرڈینیٹر منسلک کیاگیا ہے۔ پہلے مدد کی بات کی جاتی تھی اب کاروبار کی بات ہو رہی ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں چھوٹے چھوٹے اور بڑے کاروبا ر کا جال بچھے گا۔ پہلے حکومت سے حکومت کے درمیان معاہدے ہوئے اب بزنس سے بزنس کے معاہدے ہوں گے۔ ہم ملکی معیشت کی مضبوط کے ایجنڈے پر گامزن ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم کی یہ ہدایت ہے کہ سرمایہ کاری اور کاروبار کے لئے قواعد کو آسان بنایا جائے اور یہ قواعد سب پر یکساں لاگو ہونا چاہیئں کیونکہ ہمارے ملک میں اشرافیہ کا کلچر ہے لیکن اب یہ سلسلہ نہیں چلےگا۔ سب کے لئے آگے بڑھنے کے مساوی مواقع ہوں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تفریح

اداکارزوہاب خان نے ٹک ٹاکر وانیا ندیم کے ساتھ نکاح کر لیا

نکاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اداکارزوہاب خان  نے ٹک ٹاکر وانیا ندیم کے ساتھ نکاح کر لیا

پاکستانی نوجوان اداکار و ماڈل زوہاب خان ٹک ٹاکرو ادا کارہ وانیا ندیم کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

کراچی میں زوہاب خان اور وانیہ ندیم کے نکاح کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں اس نوجوان اداکار جوڑی کے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Zuhab Khan (@zuhab.khan)

زوہاب خان نے دسمبر2023ء میں اپنی اور وانیہ ندیم کی شادی کا عندیہ دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کا ایک ماہ یا تین ماہ کے اندر شادی کرنے کا ارادہ ہے۔

نکاح کی تقریب میں زوہاب خاں نے سفید کرتا پاجامہ زیب تن کیا تھا ، جو ان پر بہت جچ رہا تھا۔ جبکہ وانیہ ندیم بھی سفید لہنگے میں انتہائی حسین اور دلکش لگ رہی تھیں۔

نکاح کی تصاویر وائرل ہوتے ہی صارفین انہیں مارکباد کے پیغامات دینے لگے اور اپنی نیک خواشات ان تک پہنچائیں۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے وہاب خان نے بطور چائلڈ اداکار اپنے کیرئیر کا آغاز کیا، وہ کئی ڈراموں میں اداکاری کر چکے ہیں، اداکار نے اینی میٹڈ فلم تین بہادر میں بھی کام کیا ہے، ٹک ٹاکر وانیہ ندیم بھی اداکاری کا آغاز کر چکی ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں سونے کی قمیت میں بڑا اضافہ

فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی قمیت میں بڑا اضافہ

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 2500 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 40 ہزار 500 روپے پر پہنچ گیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2143 روپے اضافے سے 2 لاکھ 6 ہزار 190 روپے ہو گئی۔

عالمی منڈی میں سونے کی قیمت بھی 21 ڈالر اضافے سے 2302 ڈالر فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 4 مئی کو ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 1600 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 38 ہزار  روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll