جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن رکوانے سپریم کورٹ پہنچ گئی،درخواست دائر،آج کی سماعت کی استدعا

درخواست پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری اور امتیاز صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن رکوانے سپریم کورٹ پہنچ گئی،درخواست دائر،آج کی سماعت کی استدعا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ٹی آئی وزیراعلیٰ پنجاب کا الیکشن رکوانے سپریم کورٹ پہنچ گئی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا اور آج ہی سماعت کی استدعا بھی کر دی۔

پی ٹی آئی کی جانب سے سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ فیصلہ کیخلاف اپیل منظور کی جائے، پی ٹی آئی اراکین پنجاب اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کے لیے مناسب وقت دینا ضروری ہے اور حمزہ شہباز کو عہدہ سے ہٹایا جائے تاکہ صاف شفاف الیکشن ہوسکیں۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ درخواست پر فیصلے تک وزیراعلی پنجاب کا انتخاب روکا جائے، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کی کامیابی کا نوٹس فیکیشن معطل کیا جائے، پنجاب اسمبلی میں وزارت اعلی کا الیکشن فوری معطل کیا جائے، ہائیکورٹ کے فیصلہ کو تبدیل کرکے اجلاس بلانے کا مناسب وقت دیا جائے،فریقین کو صاف اور شفاف الیکشن کا آئینی حق حاصل ہے۔

درخواست پاکستان تحریک انصاف کے وکیل فیصل چوہدری اور امتیاز صدیقی کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔

تجارت

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید گِر گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مزید گرِ گئی

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 1600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1257 روپے کی کمی ہوئی ۔

فی تولہ سونے کی قیمت 238000 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 204047 روپے ہو گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

گزشتہ3 دنوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3900 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

قرض لینے پر مجبور ہیں ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

قرض لینے پر مجبور ہیں  ، اس لیے آ ئی ایم ایف کے پاس جاتے ہیں ، وزیر اعظم

اسلام آباد : ایف بی آر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیصلہ کن گھڑی آچکی ہے سب کو مل کر ملکی بہتری کے لیے کردار ادا کرنا ہوگا، پاکستان کو دنیا میں کھویا ہوا مقام دوبارہ دلوائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر قرض لینے پر مجبور ہیں اسی لیے بار بار آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑتا ہے ۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 24 کھرب روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں، پاکستانی خزانے میں صرف 9 ارب آرہے ہیں، کرپشن کی وجہ سے ہم قرض کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ خراب کارکردگی والے افسران کو اب موقع نہیں دیا جائے گا، انصاف کا فیصلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے ورنہ وہ لوگ گھر میں بچوں کے ساتھ چائے کافی پئیں، قابل افسران کو معقول تنخواہیں دی جائیں گی۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیکس کلیکشن اس وقت بہت بڑا چیلنج ہے، قرضوں کی ادائیگی کا حجم سب جانتے ہیں، وصولیوں اور واجبات کی وصولیوں کا ہدف کم ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ جو محصولات چاہئیں وہ کرپشن اور فراڈ کی نذر ہورہے ہیں، 2700 ارب روپے کے کلیمز سے قانون بنادیا ہے، ٹریبنولز میں جو اچھے لوگ ہیں انہیں عزت دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

آرمی چیف سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے عامر خان اور شاہ زیب رند کی کھیلوں میں شاندار کامیابیوں کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ زیب رند کی ملاقات

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسنگ کے مشہور نام عامر خان اور شاہ زیب رند نے  ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عامر خان اور شاہ زیب رند نے جی ایچ کیو میں جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران، آرمی چیف نے عامر خان اور شاہ زیب رند کی کھیلوں میں شاندار کامیابیوں کو سراہا۔

جنرل عاصم منیر نے دونوں باکسرز کی شاندار صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

یہ ملاقات اہم منصوبوں اور کھیلوں کے شعبہ میں تعلقات کو مزید بڑھانے کے لیے اہم قدم ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll